8 September, 2024


دارالاِفتاء


جنبی شخص نے غسل کیا اسی کپڑے کو پہن کر جونجس تھا اچھی طرح غسل کر لیا فرائض وغیرہ کے ساتھ، اب اگر اس لنگی یا کپڑے کو الگ سے نہ دھلا جائے تو کیا استعمال کرنا جائز ہوگا اور جنبی کا غسل کرنا اس کے ازار وغیرہ کے پاکی کو کافی ہوگا اگر کافی نہ ہوگا تو کیا اس کا غسل ہوا یا نہیں؟

فتاویٰ #1312

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: اس کا غسل تو ہو جائے گا جنابت اتر جائے گی مگر اس کے کپڑے میں جو نجاست لگی تھی اس کی وجہ سے اس کے جسم کا وہ حصہ جس سے وہ نجاست متصل ہوئی، یا اس نجاست سے پانی ناپاک ہو کر ناپاک پانی جہاں جہاں لگا جسم کا وہ حصہ ناپاک رہا اور یہ کپڑا بھی ناپاک رہا، اس لیے جب تک ناپاک کپڑے کو اتار کر جسم کے ان حصوں کو دھونہ لے نماز پڑھنا جائز نہ ہوگا۔ یہ کپڑا ناپاک ہی رہا اس کو بعد میں دھونا ضروری ہے۔واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد ۵،(فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved