8 September, 2024


دارالاِفتاء


غسل کرتے وقت جو وضو کیا جاتا ہے اس سے نماز جائز ہے یا نہیں ؟

فتاویٰ #1282

بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ جائز ہے، غسل (مسنون) کے بعد وضو فرض نہیں، غسل کا وضو ہی کافی ہے۔ رد المحتار میں ہے: ’’إن الصلاۃ تصح عندنا بالوضوء ولو لم یکن منویا‘‘ بلکہ بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ غسل کے بعد بغیر فصل کے وضو کرنا مکروہ ہے۔ قال العلامۃ نوح اٰفندی: بل ورد ما یدل علی کراہتہ۔واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد ۵،(فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved