بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: صورت مسئولہ میں کلو کی ساس کا یہ کہنا کہ تمہارے ساتھ ہماری لڑکی کا گزر نہیں ہوگا، میں آنچل پھیلاتی ہوں جواب دے دو اور پھر کلو کا جواب میں یہ کہناکہ ’’ چار آدمی کوبلاؤ جواب لے لو ، جواب لے لو‘‘ جیسا کہ سائل مظہر ہے ۔ تو یہ طلاق کا وعدہ کرنا ہے طلاق دینا نہیں اور اس کو کلو کی ساس بھی سمجھتی ہے کہ کلو نے طلاق نہیں دی ہے بلکہ وعدہ کیا ہے یہی وجہ تو ہے کہ وہ اس کے بعد اپنی لڑکی کو کلو کے یہاں رخصت کرتی ہے اور طلاق کا وعدہ کرنے سے طلاق نہیں ہوتی ۔ واللہ اعلم و علمہ اتم و احکم۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔(فتاوی حافظ ملت)
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org