8 September, 2024


دارالاِفتاء


زید نے اپنی بیوی کو طلاق لکھ کر اپنے تین عزیزوں کے نام ڈاک سے روانہ کردیا ۔زید کی بیوی کو اس کا علم ہوا تو زید کے پاس چلی آئی اور زید نے اسے رکھ لیا۔ کیا حکم ہے زوجین کے لیے بحوالۂ کتب ِشرع تحریر فرمائیں ۔

فتاویٰ #1105

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: طلاق کی تین قسمیں ہیں رجعی، بائن، مغلظہ۔ ہر ایک کا حکم علاحدہ ہے۔ اگر زید نے طلاق رجعی دی تھی تو لوٹا نے کاحق تھا ایسی صورت میں بیوی کو رکھ لینا درست ہے ۔اور اگر طلاق بائن دی تھی تو لوٹا نے کا حق نہیں ، بغیر دوبارہ نکاح کئے رکھنا جائز نہیں البتہ نکاح کر سکتا ہے ، اور اگر طلاق مغلظہ دی تھی تو بغیر حلالہ نکاح بھی نہیں کرسکتا، و ھو تعالیٰ اعلم۔(فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved