8 September, 2024


دارالاِفتاء


ہندہ کی دو لڑکیاں شاکرہ و ساجدہ ہیں ۔ شاکرہ کا لڑکا بکر اور ساجدہ کی لڑکی زاہدہ۔ بکر نے ہندہ کا دودھ پیا تو اب بکر کی شادی زاہدہ سے ہو سکتی ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔

فتاویٰ #1099

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ــــــــــــــــــــــــــ: بکر نے اگر مدت رضاعت کے کسی حصہ میں اپنی نانی ہندہ کا دودھ پیا ہو تو اس کی شادی زاہدہ سے (جو ہندہ کی نواسی ہے) نہیں ہو سکتی، اس لیے کہ یہ اس کی رضاعی بہن کی نسبی بیٹی ہے۔ عالم گیری میں ہے: ’’قلیل الرضاع وکثیرہ إذا حصل في مدۃ الرضاع تعلق بہ التحریم(إلی قولہ) ووقت الرضاع فی قول أبي حنیفۃ مقدر بثلثین شہرا۔‘‘ نیز اسی میں ہے: ’’یحرم علی الرضیع ابواہ من الرضاع وأصولہا و فروعھا من النسب والرضاع۔‘‘ واللہ تعالیٰ اعلم۔ (فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved