8 September, 2024


دارالاِفتاء


زید نے ہندہ سے نکاح کیا اور سسرال آئی۔ اس کے تین بچے پیدا ہوئے۔ اس وقت ایک ہی بچہ حیات ہے ۔ دس برس کے بعد اب تقریباً دو ماہ ہوا کہ معلوم ہوا کہ ہندہ کا نکاح بچپن میں ایک دوسرے لڑکے سے ہو گیاتھااور اس نے طلاق نہیں دیا تھا ۔ آج آٹھ برس ہوا کہ وہ لڑکا جس کا ہندہ سے بچپن میں نکاح ہوا تھا، مر گیا۔ مگر نکاح کی بات دو ماہ سے معلوم ہوئی ہے ۔ اب زید کو ہندہ کے ساتھ پھر دوبارہ عقد پڑھانے کی ضرورت ہے یا وہی پہلا عقد شرعاً جائز ہے؟

فتاویٰ #1054

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــ: زید کا ہندہ سے نکاح نہیں ہوا، کیوں کہ پہلے شوہر نے طلاق نہیں دی۔ لیکن چوں کہ شوہر کے انتقال کو آٹھ برس گزرے، لہٰذا، اب ہندہ کا نکاح زید سے ہونا چاہیے۔ (دونوں کو بغیر نکاح ایک ساتھ رہنا حرام ہے۔ مرتب) واللہ تعالیٰ اعلم۔(فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved