8 September, 2024


دارالاِفتاء


ایک لڑکی کی شادی بدلا پر ہوئی تھی ، دونوں کو طلاق ہو گئی ، پھر دوسری شادی بدلا پر ہوئی پھر لڑکی پہلی سسرال چلی گئی۔ جب دوسرے شوہر کو پتہ چلا تواس نے پنچایت بلائی، اس کے سسر نے کہا میرا زیور دے دو مجھے لڑکی کی ضرورت نہیں ہے، اس کے سسر نے کہا شوہر نے نہیں کہا۔ جب وہ پہلی سسرال گئی تب اس کا پہلا شوہر مر گیا تب اس کی تیسری شادی ہوئی یوسف نے نکا ح پڑھایا، اورجلیل ، اسد اللہ گواہ بنے۔ یہ نکاح جائز ہے یا نہیں ؟پنچ نے لکھایا ہے، اس کا فتویٰ نکال دیجیے۔

فتاویٰ #1052

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــ: جب کہ شوہرِ ثانی نے طلاق نہیں دی تو یہ نکاح جائز نہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔ (ظاہریہ ہے کہ پہلے شوہر سے طلاق کے بعد عدت گزر چکی تھی پھر دوسرے سے نکاح ہوا تو یہ نکاح بلا شبہہ صحیح ہے۔ اب جب تک عورت کا یہ نکاح باقی ہے تیسرے کے ساتھ اس کا نکاح حلال نہ ہوگا۔ مرتب) واللہ تعالیٰ اعلم۔ (فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved