8 September, 2024


دارالاِفتاء


محمد یعقوب نے اپنی چچیری بہن سے زنا کیااور وہ حاملہ ہے۔اور اس کو رکھے ہوئے ہے اور نکاح کرنا چاہتا ہے تو کیا وہ نکاح کر سکتا ہے یا نہیں ؟ بینوا توجروا.

فتاویٰ #1050

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــ: زنا حرام اور اشد حرام ہے ۔ ان دونوں پر ندامت کے ساتھ توبہ فرض ہے۔ اول توبہ کریں ، اس کے بعد نکاح کر سکتے ہیں ۔ کیوں کہ حرام کے حمل میں نکاح جائز ہے۔ درِ مختار میں ہے: صح نکاح حبلیٰ من زنا لا حبلیٰ من غیرہ. یعنی حرام کے حمل میں نکاح درست ہے ، حلال کے حمل میں نکاح جائز نہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔(فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved