8 September, 2024


دارالاِفتاء


نمازِ جنازہ میں چوتھی تکبیر کہنے کے بعد داہنی طرف سلام پھیرا تو داہنا ہاتھ چھوڑ دیا، یعنی ترتیب وار ہاتھ چھوڑنے سے نماز میں کچھ قصور تو نہیں آیا؟ زید اس پر اعتراض کرتا ہے کہ یہ غیر مقلدوں کا طریقہ ہے، ایسا کرنا شرعاً کیسا ہے؟ جو حکم ہو تحریر فرمائیے اور کتب کا حوالہ بھی دیجیے۔

فتاویٰ #998

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: نمازِ جنازہ میں دعا ختم کر کے چوتھی تکبیر کے بعد ہاتھ باندھنے کی ضرورت نہیں بلکہ ہاتھ کھول کر سلام پھیرے، کیوں کہ چوتھی تکبیر کے بعد کوئی دعا وغیرہ پڑھنی نہیں، پھر ہاتھ باندھنے کی کیا ضرورت ہے۔ بہارِ شریعت میں ہے۔’’چوتھی تکبیر کے بعد بغیر کوئی دعا پڑھے ہاتھ کھول کر سلام پھیر دے۔‘‘ ) ( اس پر زید کا اعتراض صحیح نہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم (فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved