22 November, 2024


دارالاِفتاء


زکات کے متعلق وضاحت طلب بات یہ ہے کہ نابالغ بچوں کے نام خریدے گئے NSC پر جو رقم ان کی ملکیت دےدی گئی ہے اور جو چھ سال بعد واجب الاداء ہوگی کیا ان کے والدین پر زکات نکالنا واجب ہے یا نہیں؟ حاجی محمد شرافت اللہ صدیقی، صاحب گنج، دودا بازار، بڑگاؤں ، گونڈہ، یوپی- ۲۸؍ شعبان ۱۴۰۶ھ

فتاویٰ #2600

جب تک بچے نابالغ رہیں گے اس وقت تک ان کے نام خریدے ہوئے NSC پر زکات نہیں نہ ان بچوں پر نہ ان کے والدین پر۔( تنویر الأبصار میں ہے: وشرط افتراضہا عقل وبلوغ وإسلام وحریۃ۔ اس کے تحت رد المحتار میں ہے: فلا تجب علی مجنون وصبی، لأنہا عبادۃ محضۃ، ولیسا مخاطبین بھا [ج: ۳، ص: ۱۷۳، کتاب الزکاۃ، مطلب في أحکام المعتوہ، دار الکتب العلمیۃ، بیروت. ] (مرتب غفر لہ)) واللہ تعالی اعلم۔(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۷(فتاوی شارح بخاری)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved