22 November, 2024


دارالاِفتاء


زکات نکالنے کا آسان طریقہ كیاہے؟ تجارتی مال کی قیمت اور عورتوں کے زیورات کی قیمت جوڑ کر جتنا روپیہ ہوان روپیوں کی زکات نکالی جائے، یا تجارتی مال کا الگ اور عورتوں کے زیورات کی زکات الگ نکالی جائے؟ محمد سلیمان قادری، نیشنل میڈیکل ہال،رتسڑ، بلیا، یوپی- ۳؍ ربیع الآخر ۱۴۰۶ھ

فتاویٰ #2586

بہتر یہی ہے کہ مال تجارت کی قیمت اور زیورات کی قیمت اکٹھا جوڑ کر ان کو چالیس پر تقسیم کر دیا جائے ، حاصل قسمت مقدارِ زکات ہے۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد ۷)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved