بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ الجوابـــــــــــــــــــــ اللہ عز وجل ’’حي القیوم‘‘ ہے اس کی بقا دائمی ہے، ازل سے ہے ، ابد تک رہےگا۔ اس کے لیے موت اور فنا محال ہے۔ وہ واجب الوجود ہے ، ارشاد ہے: ’’اللہ لا إلہ إلا اللہ ھو الحي القیوم‘‘ اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ آپ زندہ اور اوروں کا قائم رکھنے والا ہے۔ (پ ۳، آیت الکرسی) اللہ عز وجل کے لیے ’’موت ‘‘ کا اعتقاد رکھنا کفر ہے۔ اسی طرح یہ کہنا کہ ’’میں تجھ کو تنہا بھی صف بہ صف بھی پکارتا ہوں ، تری سماعت کو کیا ہوا ہے؟‘‘ اللہ عز وجل کی شان میں سخت بے ادبی وگستاخی کا جملہ ہے۔ اسی طرح یہ کہنا کہ ’’تیری کتابوں، صحیفوں کے سارے اصول ہو گئے دھول، دھول‘‘ کفر ہے۔ غرض یہ شخص جس کی چند باتیں سوال میں ذکر ہیں مسلمان نہیں ، اسلام سے خارج ہے اور اس پر فرض ہے کہ اپنے کفریہ اقوال وعقائد سے توبہ کرے، کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو اور تمام ضروریات دینیہ پر ایمان رکھے۔ واللہ تعالی اعلم۔۔ کتبہ : محمد نسیم جامعہ اشرفیہ ، مبارک پور، اعظم گڑھ۔۔۔ ۸؍ صفر ۱۴۴۶ھ
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org