8 September, 2024


دارالاِفتاء


کیا لون لیے کر بزنس کرسکتے ہے؟

فتاویٰ #2242

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم الجواب : جس شخص میں موافق شرع بزنس کرنے کا ہنر اور سلیقہ ہے ، لیکن روپے پاس نہ ہونے کی وجہ سے وہ بزنس نہیں کرپارہاہےاور کہیں سے اسے قرض حسن بھی نہیں مل رہاہے،ایسے آدمی کو اگر ظن غالب ہے کہ وہ لون پر جتنا انٹرسٹ دے گا اس سے زیادہ کمالے گا تو اس کے لیے لون لے کر بزنس کرنا جائز ہے ، ورنہ نہیں ۔ تفصیل کے لیے ” مجلس شرعی کے فیصلے“ ص : ۴۰۷، فیصلہ (۵۳) کا مطالعہ کریں۔واللہ تعالیٰ أعلم ۔ کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــہ ساجد علی المصباحی خادم الإفتاء والتدریس بالجامعۃ الأشرفیۃ، مبارک فور،أعظم جرہ ۹؍شعبان المعظم ۱۴۴۴ھ/۲؍مارچ ۲۰۲۳ء ، پنج شنبہ

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved