8 September, 2024


دارالاِفتاء


(۱)- نماز میں سجدۂ سہو لازم تھا سہواً تمام رکعت کے بعد دونوں جانب سلام پھیر دیا پھر یاد آیا کہ سجدۂ سہو کرنا ضروری تھا۔ ایسی صورت میں کیا کیا جائے؟ حکم شریعت نافذ فرمائیں ۔ (۲)- نیز یہ کہ تشہد میں قرآن کی آیات یا سورۂ فاتحہ پڑھنے سے سجدۂ سہو لازم آئے گا یا نہیں؟

فتاویٰ #2017

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- (۱)- سجدۂ سہو واجب ہونے کی صورت میں جب دونوں طرف سلام پھیر دیا اور یاد آیا کہ سجدۂ سہو ہے تو فوراً سجدۂ سہو کر لے نماز بلا کراہت ہو جائے گی۔ اور اگر اب بھی سجدۂ سہو نہیں کیا تو نماز کو دہرائے۔ (۲)- تشہد میں قرآن مجید کی آیت یا کچھ اور بھول کر پڑھا تو سجدۂ سہو واجب ہوگیا اور اگر قصدا پڑھا تو نماز کو دہرانا واجب ہوگا۔ سجدۂ سہو سے کام نہیں چلے گا۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved