22 December, 2024


دارالاِفتاء


زید کہتا ہے کہ رمضان میں تراویح کی نماز میں قرآن شریف کی آواز کثرت مصلین کے سبب پیچھے والوں تک نہیں پہنچتی ہے جس کے سبب تراویح میں قرآن شریف کا ثواب تو ملتا ہے مگر قرآن کی تلاوت سننے کو نہیں ملتی ہے، اس لیے اگر قرآن شریف پڑھنے کی آواز تمام لوگوں تک پہنچانے کے لیے تراویح میں لاؤڈ اسپیکر کے ساتھ ساتھ مکبر کا بھی انتخاب کر لیا جائے تو کیسا ؟ لاؤڈ اسپیکر اور مکبر کو ساتھ ساتھ رکھنے میں نماز بلا کراہت ہو جائی گی؟ کیا عیدین اور جمعہ کی نماز میں بھی لاؤڈ اسپیکر اور مکبر ساتھ ساتھ رکھ سکتے ہیں؟ جملہ مصلین کی یہی خواہش ہے کہ لاؤڈ اسپیکر کے ساتھ ساتھ مکبر کو رکھ کر نماز پڑھائی جائے۔ کیا ایسی صورت میں لاؤڈ اسپیکر اور مکبر ساتھ ساتھ رکھ کر نماز پڑھا سکتے ہیں؟ وضاحت کے ساتھ جلد جواب عطا فرمائیں۔

فتاویٰ #1961

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- نماز پنج گانہ ہو یا تراویح یا جمعہ یا عیدین کسی نماز میں لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کی اجازت نہیں اگر چہ مکبرین مقرر کر دیے جائیں۔ تفصیل کے لیے ’’صیانۃ الصلاۃ‘‘ اور ’’قول فیصل‘‘ کا مطالعہ کریں۔ واللہ تعالی اعلم ---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved