----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- تقریر میں سمجھانے کے لیے امریکہ، یورپ کی باتیں بیان کرنے میں حرج نہیں۔ قرآن و حدیث میں شیطان، فرعون، قارون، ہامان وغیرہ کا بھی ذکر ہے۔ علما خصوصاً اماموں کو سر پر ایسے بڑے بال رکھنا جو لا اُبالی، لوفر لوگ رکھتے ہیں، منع ہے۔ امام کو اور عالم کو نیک اور اچھے لوگوں کی طرح شکل بنائے رکھنا چاہیے۔ امام نے جب کہہ دیا تھا کہ میں کچھ نہیں لوں گا تو وہ ایک پیسے کا بھی مستحق نہیں تھا، اور جو اس نے ۳۹۰۵؍ روپے لیا، یہ مال حرام لیا(مراد یہ ہے کہ اس مال کا لینا اس کے حق میں حرام ہے۔ مشاہدی)، جس کی وجہ سے وہ امامت کے لائق نہیں رہا۔ اس پر واجب ہے کہ وہ روپے واپس کرے اور توبہ بھی کرے۔ اگر روپے واپس کرکے توبہ کرلے تو اس کے پیچھے نماز پڑھیں ورنہ اس کے پیچھے نماز ہرگز نہ پڑھیں۔ امام چاہے تو آیندہ کے لیے مسجد کے ٹرسٹیوں سے طے کرلے کہ میں جو کام کروں گا، برتن وغیرہ کا، تو اتنا کمیشن لوں گا۔ طے کرلینے کے بعد جو کمیشن لےگا وہ جائز ہوگا۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org