22 December, 2024


دارالاِفتاء


زید پیش امام ہے اس نے تقریر میں کہا کہ حضرت امام حسن کو ان کی بیوی نے زہر دیا۔ ایسے امام کے لیے کیا حکم ہے؟ اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟

فتاویٰ #1776

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- امام نے کوئی غلط بات نہیں بیان کی، تاریخ کی کتابوں میں اس کی تصریح ہے کہ انھیں ان کی بیوی جادہ نے زہر دیا تھا۔ علاوہ ازیں مجدد اعظم اعلیٰ حضرت قدس سرہٗ کے برادر حضرت مولانا حسن رضا خاں صاحب نے اپنی کتاب ’’آئینۂ قیامت‘‘ میں بھی یہی لکھا ہے۔ آئینۂ قیامت کے بارے میں اعلیٰ حضرت نے فرمایا ہے کہ صحیح روایات پر مشتمل ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔ ---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved