22 December, 2024


دارالاِفتاء


اگر کوئی مذبذب ہے، موقع پڑنے پر درود فاتحہ، قیام وغیرہ سب کرتا ہے، اور سنی وہابی دونوں فرقوں سے رابطہ ہے، اس کے پیچھے نماز پنج گانہ یا نماز جنازہ وغیرہ پڑھ سکتے ہیں کہ نہیں؟ جب کہ وہ اپنے آپ کو سنی کہتا ہے۔

فتاویٰ #1686

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- اگر واقعی کوئی عقیدتاً مذبذب ہے تو اس کے پیچھے نماز درست نہیں۔ عقیدتاً مذبذب وہ ہے جو سنیوں میں آئے تو کہے کہ تمھارا مذہب ٹھیک ہے، اور وہابیوں میں جائے تو ان سے کہے تمہارا مذہب ٹھیک ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔ ---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved