22 December, 2024


دارالاِفتاء


خطبہ کی اذان میں ’’أشہد أن محمدا رسول اللہ‘‘ پر ’’صلی اللہ تعالی علیہ وسلم‘‘ زور سے کہنا چاہیے یا نہیں اور اس وقت سرکار کا نام سن کر انگوٹھا چومنا درست ہے یا نہیں؟

فتاویٰ #1500

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم – الجواب ــــــــــــــــــــ: خطبہ کی اذان میں نام نامی سن کر زبان سے درود شریف پڑھنا خواہ آہستہ یا بلند آواز سے منع ہے۔ یوں ہی انگوٹھا چومنا بھی ، یوں ہی اس اذان کا جواب دینا بھی۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵( فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved