22 December, 2024


دارالاِفتاء


زید نے اول وقت میں منفرداً یا جماعت سے نماز عصر ادا کر لی۔ بعد ادایگی نماز عصر نماز نفل پڑھنا تو منع ہے تو کیا کسی وقت کی مثلاً ظہر کی قضا نماز پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟ مفصل ومدلل تحریر فرما کر عند اللہ ماجور ہوں۔

فتاویٰ #1416

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ــــــــــــ: عصر کے فرض کے بعد نوافل مکروہ ہیں مگر قضا پڑھ سکتا ہے، قضا بلا کراہت درست ہے ،تنویر الابصار ودر مختار میں ہے: وکرہ نفل (إلی أن قال) بعد صلاۃ فجر وصلاۃ عصر لا یکرہ قضاء فائتۃ لو وترا۔ واللہ تعالی اعلم(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵ (فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved