بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: اس متعین جگہ بیت الخلا بنانے میں کوئی حرج نہیں اگرچہ وہ جانب شمال ومغرب ہے جس نے یہ کہا کہ جانب شمال بیت الخلا بنانا جائز نہیں اس نے غلط کہا شریعت پر افترا کیا یہ بہت بڑی جسارت ہے(مطلب یہ کہ زمین کا شمال مغرب میں ہونا ناجائز ہونے کی بنیاد ہرگز نہیں اس لیے اس بنیاد پر ناجائز ہونے کا حکم صادر کرنا غلط مسئلہ بتانا ہے۔ زمین کسی سمت میں ہو پیالی اس طور پر نہیں بٹھانی چاہیے کہ اس پر بیٹھنے میں منہ یا پیٹھ قبلہ کی طرف ہو۔ محمد نظام الدین رضوی عفی عنہ) حدیث میں فرمایا گیا: ’’من أفتی بغیر علم لعنتہ ملائکۃ السموات والأرض‘‘جو شخص بے علم ہوتے ہوئے فتوی دےگا اس پر آسمان وزمین کے فرشتوں کی لعنت ہے۔ واللہ تعالی اعلم(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد ۵،(فتاوی شارح بخاری))
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org