26 December, 2024


دارالاِفتاء


سوکھے ہوئے تالاب میں نجاست پڑی ہوئی ہو اور کھیتیوں ، نالیوں کا پانی برسات کے موسم میں کہ جن میں نجاست پڑی ہوئی ہو اسی سوکھے تالاب میں بہہ کر آتا ہو اور پہلی ہی بارش میں وہ دہ در دہ ہو گیا ہو (بھرا نہ ہو) تو اب اس صورت میں اس تالاب کا پانی پاک ہوگا یا نہیں؟

فتاویٰ #1368

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: تالاب کے اندر جب نجاست ہے تو اس میں ناپاک تو ناپاک اگر پاک پانی بھی آئے گا تو تالاب کے اندر کی نجاست سے ناپاک ہو جائے گا اگر چہ وہ پہلے ہی بارش میں دہ در دہ ہو جائے یا اس سے بھی زائد ہو جائے جب تک تالاب بھرنے کے بعد اس کا کچھ پانی بہہ کر تالاب سے باہر نہ چلا جائے۔ واللہ تعالی اعلم(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد ۵،(فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved