26 December, 2024


دارالاِفتاء


منی کے بارے میں بہار شریعت حصہ دوم میں مسئلہ تحریر ہے کہ اگر کپڑے پر لگی ہو سوکھ جانے پر جھاڑنے اور رگڑنے سے پاک ہو جائے گی۔ اس مسئلہ میں کچھ اشکال معلوم ہوتا ہے، ایسا نہیں کہ کتاب کے مسئلہ میں شک ہے۔ (معاذ اللہ) ایسی صورت میں اس کی وضاحت فرمائی جائے۔

فتاویٰ #1361

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: نجاستوں کے پاک کرنے کے مختلف طریقے ہیں، وہ منی جو کپڑے پر لگی ہو اس کے پاک کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے اور یہ خود حدیث میں وارد ہے ۔ کیا چیز پاک ہے اور کیا ناپاک ہے، اور ناپاک چیز کو پاک کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ یہ عقل سے نہیں جانا جاسکتا اس کے بارے میں جو کچھ اللہ ورسول نے ارشاد فرمایا ہے اس کو تسلیم کرنا ضروری ہے۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد ۵،(فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved