26 December, 2024


دارالاِفتاء


بے نمازی کے غسل کا پانی کنواں میں گرے تو کنواں پاک ہے کہ ناپاک ، اگر ناپاک ہے تو کتنا پانی نکالا جائے گا؟

فتاویٰ #1327

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: غسل کرنے والے کے جسم یا کپڑے پر اگر کوئی نجاست حقیقی نہیں تھی اور غسل کا پانی کنویں میں گرا تو بیس ڈول پانی کنویں سے نکالا جائے، اور اگر اس کے جسم یا کپڑے پر نجاست حقیقی تھی اور نجس پانی کنویں میں گیا تو کنویں کا کل پانی ناپاک ہو گیا ، کل پانی نکالا جائے گا۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد ۵،(فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved