8 September, 2024


دارالاِفتاء


ایک لڑکی حسب النسا بنت ڈھونڈے موضع سکرولی تحصیل خلیل آباد ضلع بستی کی ہے ۔حسب النسا کی شادی نابالغی میں گھورے خان ولد تعلق خان ساکن دھوسیان تحصیل خلیل آباد ضلع بستی ہوئی تھی۔ قریب دس سال کا عرصہ ہوا اب تک اس کے شوہر کاپتہ نہیں ہے اور لڑکی بالکل بالغ ہے اور کبھی اپنے شوہر کے یہاں نہیں گئی ہے اور نہ تو لڑکی اپنے شوہر کے یہاں جانے کے لیے راضی ہے۔ ہر طرح سے لڑکی کو سمجھایا جاتا ہے کہ اگر تمھارا شوہر کسی وجہ سے سال دو سال کے اندر آجائے، تمہارا شوہر تم کو لے جانا چاہے تو تم اپنے شوہر کے یہاں جا سکتی ہو یا نہیں۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ سال دو سال کوکون کہے اگر میرا شوہر اس وقت آئے اور مجھ کو لے جانا چاہے تو میں کسی بھی صورت میں نہیں جا سکتی۔چاہے میری جان ہی کیوں نہ چلی جائے اور میں اپنی شادی اپنی پسند سے کروں گی۔

فتاویٰ #1255

بسم اللہ الرحمن الرحیم - الجواب: حسب النسا کا شوہر جب تک طلاق نہ دے دے یا اس کی موت کا جب تک یقین نہ ہو جائے، حسب النسا بدستور اس کی بیوی ہے، دوسرا نکاح جائز نہیں۔واللہ تعالیٰ اعلم۔(فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved