8 September, 2024


دارالاِفتاء


عورت نماز عشا پڑھتی تھی ساتھ روشنی کے، اس کے شوہر لالٹین اٹھا کر اپنے دو سرے مکان میں لے گئے جب عورت نماز سے فارغ ہوئی تو اس نے اپنے شوہر سے کہا کہ تم کافر کا کام کرتے ہو،اس کے شوہر نے یہ جواب دیا ۔کیا میں کافر ہوں ؟ تو عورت نے یہ جواب دیا کہ ہاں کافر ہو اور کیاہو۔ فقط والسلام

فتاویٰ #1222

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب : عورت کا یہ کہنا کہ تم کافر کا کام کرتے ہو یہ غصہ کی حالت میں تھا اور یہ شوہر کو کافر کہنا نہ تھا شوہر کو اس وقت یہ نہیں کہنا چاہیے تھا کہ کیا میں کافر ہوں ؟اس کے کہنے سے غصہ کی حالت میں عورت نے کہہ دیا کہ ہاں کافر ہواور کیا ہو، یہ کلمہ کفر ہے کہ مسلمان کو کافر کہنا ہے ۔ لہٰذا عورت پر توبہ ضروری ہے اور احتیاطاً تجدید اسلام اور تجدید نکاح کیا جائے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔(فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved