8 September, 2024


دارالاِفتاء


مسماۃ نعیمہ کا لڑکا الیاس جب شیر خوار تھا اس وقت ایک دوسرا لڑکا اسرائیل نے نعیمہ کا دودھ پیا تو الیاس اور اسرائیل یہ دونوں رضاعی بھائی ہوئے۔ اب الیاس کی بہن فہیمہ جو الیاس کے بعد پیدا ہوئی، اس سے اور اسرائیل سے نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں؟مع حوالہ جواب تحریر کریں۔ بینو توجروا۔

فتاویٰ #1096

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ــــــــــــــــــــــــــ: اسرائیل نے اگر اپنی دو سال کی عمر کے اندر نعیمہ کا دودھ پیا ہے تو اسرائیل نعیمہ کا رضاعی بیٹا ہوا اور نعیمہ کی لڑکی فہیمہ اسرائیل کی رضاعی بہن ہوئی۔ رضاعی ماں اور بہن دونوں حرام ہیں۔ قال اللہ تعالیٰ: وَاُمَّھٰتُکُمُ الّٰتِیْٓ اَرْضَعْنَکُمْ وَاَخَوٰتُکُمْ مِّنَ الرَّضَاعَةِ . اور تمہاری مائیں جنھوں نے دودھ پلایا اور دودھ کی بہنیں۔(کنز الایمان) لہٰذا فہیمہ کا نکاح اسرائیل سے ہر گز نہیں ہو سکتا۔ واللہ تعالی اعلم۔(فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved