8 September, 2024


دارالاِفتاء


زید کی عمر تین سال کی تھی، اس وقت اس نے ہندہ کے سینے میں منہ لگا کر دودھ پیا، ہندہ اس وقت عالم غنودگی میں تھی، زید کے دودھ پینے کے بعد ہوشیار ہوگئی اور زید سے دودھ تھوک دینے کو کہا، چناں چہ زید نے دودھ تھوک دیا۔ اب ہندہ کی چھوٹی لڑکی سے زید کا رشتہ ہورہا ہے ، اب یہ رشتہ ہوگایا نہیں؟شرعی جواب دے کر مشکور فرمائیں۔

فتاویٰ #1095

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ــــــــــــــــــــــــــ: مدت رضاعت کے اندر دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے ۔ اور مدت رضاعت ختم ہونے کے بعد پینے سے رضاعت ثابت نہیں ہوتی ہے ۔ مدت رضاعت حضرت امام اعظم1 کے نزدیک ڈھائی سال ہے اور صاحبین کے نزدیک دو سال ہے ۔ ہدایہ میں ہے : وإذا مضت مدۃ الرضاع لم یتعلق بالرضاع تحریم لقولہ صلی اللہ علیہ وسلم لارضاع بعد الفصال۔ ) ( لہٰذا زید کا نکاح ہندہ کی لڑکی سے درست ہے ۔ واللہ تعالی أعلم۔(فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved