بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــ: زید اگر اپنی منکوحہ کو وطی اور خلوت صحیحہ سے پہلے طلاق دے دے تو آدھا مہر شوہر کو دینا ہوگا۔ تنویر الابصار باب المہرمیں ہے : و یجب نصفہ (أی نصف المھر المذکور) بطلاق قبل وطی او خلوۃ اھ۔( ( جو زیورات زید کی جانب سے ہندہ کودیے گئے ہیں اگر ان کے ہبہ کی تصریح نہیں کی گئی تو ایسی صورت میں یہاں کے عرف کے اعتبار سے وہ عاریت سمجھے جائیں گےلہٰذا عاریت ہی رہیں گے ،شوہر انھیں واپس لے سکتا ہے ۔ لان المعروف کالمشروط۔( ( واللہ تعالیٰ اعلم (فتاوی حافظ ملت)
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org