8 September, 2024


دارالاِفتاء


(۱) ہر فرض نماز کے بعد دعا مانگنا جائز ہے یا نہیں؟ (۲).ہر نفل و سنت کے بعد فاتحہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

فتاویٰ #1035

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ: (۱)ہر فرض نماز کے بعد دعا مانگنا سنت ہے۔ صحیح مسلم شریف میں ہے: ’’کان رسول اللہ ﷺ إذا انصرف من صلوٰتہ استغفر ثلاثا و قال اللہم انت السلام و منک السلام تبارکت ذو الجلال والاکرام۔‘‘ ) ( حضرت عائشہ سے بھی اس قسم کی روایت ہے۔ مغیرہ بن شعبہ سے مروی کہ حضور نماز سے فارغ ہونے کے بعد : لا اِلٰہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہٗ لہ الملک و لہ الحمد و ھو علیٰ کلِّ شیٍٔ قدیر ۔ اللّٰہم لا مانع لما اعطیت ولا معطی لما منعت ولا ینفع ذا الجد منک الجد۔ ) ( فرماتے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔ (۲).فاتحہ سے کیا مراد، سورہ فاتحہ، یا دعا؟ بہر صورت دونوں جائز ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔(فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved