بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ: موقوفہ زمین پر دیدہ و دانستہ اس طرح قبضہ کرنا کہ باوجود لوگوں کے اصرار و مطالبہ کے بھی نہیں چھوڑتا بڑا گناہ ہے اور بالاعلان ہے لہٰذا فسق ہے اور زید اپنے اس فعل کی بنا پر فاسق معلن ہے اور فاسق کی امامت مکروہ تحریمی ہے ۔ ہدایہ میں ہے: ’’یکرہ تقدیم الفاسق لانہ لا یھتم لامر دینہ۔‘‘(مختصراً)) ( لہٰذا زید جب تک اپنے اس قبیح فعل سے تائب نہ ہو اس کی امامت درست نہیں۔و ھو تعالیٰ اعلم۔ (فتاوی حافظ ملت)
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org