8 September, 2024


دارالاِفتاء


جمعہ کے خطبہ کی اذان مسجد کے اندر مکروہ ہے یا نہیں؟

فتاویٰ #1019

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ: خطبہ کی اذان منبر کے سامنے مسجد سے خارج سنت ہے۔ مسجد کے اندر خطبہ کی اذان بھی مکروہ ہے ، اس لیے کہ خطبہ کی اذان بھی اذان ہی ہے بلکہ اذان زمانہ اقدس حضور سید المرسلین علیہ الصلاۃ والتسلیم اور زمانۂ صدیقِ اکبر و فاروق اعظم رضی المولیٰ تعالیٰ عنہما میں یہی تھی۔ پہلی اذان امیر المومنین عثمان غنی رضی المولیٰ تعالیٰ عنہ نے زیادہ فرمائی۔ کما فی الصحیحین۔ اور اذان مسجد کے اندر مکروہ ہے، جس پر فقہاے کرام کی تصریحات شاہد ہیں ۔علامہ سید احمد مصری نے فرمایا: ’’یکرہ أن یوذن فی المسجد کما فی القہستانی۔‘‘) ( لہٰذا جب کہ خطبہ کی اذان بھی بلا شبہہ اذان ہی ہے اور اذان مسجد کے اندر مکروہ ہے تو خطبہ کی اذان بھی مسجد کے اندر مکروہ ہی ہوئی۔ وہُوَ تَعالیٰ اعلم۔ (فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved