بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ: (۱). خطبۂ جمعہ عربی میں سنت ہے۔ خطبہ کے درمیان اردو اشعار خواہ اردو تقریر مکروہ ہے ۔ زید کا ناجائز کہنا بھی غلط ہے اور عمرو کا یہ کہنا بھی غلط ہے کہ صدہا کام خلافِ سنت ہیں اور علماے احناف انھیں جائز و مستحسن فرماتے ہیں، مثلاً فاتحہ ،قیام، عرس وغیرہ۔ صحیح یہ ہے کہ یہ امورہر گزخلاف سنت نہیں، ان کی اصل سنت سے ثابت ہے۔ (۲). اس زمانہ میں بوڑھی عورتوں کو بھی مسجد میں جماعت میں شریک ہونا منع ہے۔ و ہو تعالیٰ اعلم۔ (فتاوی حافظ ملت)
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org