----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- یہ جزئیہ کسی کتاب میں میری نظر سے نہیں گزرا۔[حاشیہ: اس کا جزئیہ تو موجود ہے کہ چار رکعت والی نماز میں اگر تیسری رکعت پر بیٹھ جائے اور ’’اللہم صل علی محمد‘‘ تک پڑھنے سے پہلے، یا تین تسبیح کی مقدار میں بیٹھنے سے پہلے کھڑا ہو جائے تو بغیر سجدہ سہو کے نماز ہو جائے گی اور اگر امام تیسری رکعت پر بیٹھ جائے اور تین تسبیح کی مقدار میں بیٹھنے سے پہلے کوئی لقمہ دے دے اور امام اس کے لقمہ کے بعد کھڑا ہو جائے اس صورت کا جزئیہ نہیں ملتا، شارح بخاری رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے اسی صورت کو ذکر کیا ہے اور یہ فرمایا کہ ’’یہ جزئیہ کسی کتاب میں میری نظر سے نہیں گزرا۔ مشاہدی] میری راے یہ ہے کہ اس صورت میں سجدۂ سہو واجب نہیں۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org