3 January, 2025


دارالاِفتاء


جس جگہ ہر مسجد کے اندر دیوبندی وہابی اور تبلیغی جماعت یا جماعت اسلامی کے امام ہوں وہاں سنی لوگ کس طرح نماز ادا کریں؟ اگر سنی لوگ صرف دوہی ہیں تو ایسی جگہ نماز جمعہ بحالت مجبوری دیوبندی امام کے پیچھے پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

فتاویٰ #1947

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- مذکورہ بالا باطل فرقوں کے پیچھے نماز صحیح نہیں ۔ یہ سب توہین رسالت کرنے کی وجہ سے کافر ومرتد ہیں ان کی نماز نماز ہی نہیں اس لیے کہ نماز صحیح ہونے کے لیے ایمان شرط ہے ۔ در مختار میں ہے: وإن أنکر بعض ما علم من الدین ضرورۃ کفر بھا فلا یصح الاقتداء بہ أصلا۔ اس لیے اہل سنت اپنی نماز الگ پڑھیں اگر جماعت میسر نہ آئے تو تنہا پڑھ لیں کہ نماز تو ہو جائے گی اور اگر جماعت کے شوق میں ان کے پیچھے پڑھیں گے تو نماز ہی نہیں ہوگی پھر جماعت کا ثواب کیسا؟ جماعت کا ثواب تو اسی وقت ملے گا جب نماز صحیح ہو۔ جمعہ صحیح ہونے کے لیے جماعت شرط ہے یعنی امام کے علاوہ کم از کم تین آدمی ہونے ضروری ہیں اگر اتنے آدمی نہیں تو ان پر جمعہ فرض نہیں، وہ لوگ ظہر پڑھیں۔ یہی حکم آپ لوگوں کے لیے ہے۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved