22 December, 2024


دارالاِفتاء


حالت نماز میں سلام کرنا کسی کو جائز نہیں ہے تو پھر نمازی نماز کے اخیر میں اپنے دائیں بائیں کیوں سلام کرتا ہے؟ اور سلام اپنے دائیں بائیں فرشتے اور نمازیوں کو سلام کرنا بھی ہے تو سلام کا جواب دینا واجب ہے، کوئی تو سلام کا جواب دیتا بھی نہیں ہے۔ جواب عنایت فرمائیں۔

فتاویٰ #1587

بسم اللہ الرحمن الرحیم – الجواب ــــــــــــــ: نماز میں سلام کرنا منع ہے اور نماز کے اخیر میں جو سلام پڑھتے ہیں وہ نماز سے باہر آنے کے لیے ہے، اس کا جواب کسی پر واجب نہیں، یہ سلام تحیت نہیں، شریعت نے نماز سے باہر آنے کے لیے اس سلام کا حکم دیا ہے۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵،(فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved