22 December, 2024


دارالاِفتاء


نماز کی شرطیں بتائیں جن کے بغیر نماز ہوگی ہی نہیں؟

فتاویٰ #1550

صحت نماز کی چھ شرطیں ہیں، کہ ان کے بغیر نماز ہوگی ہی نہیں: (1) طہارت: یعنی مصلی (نماز پڑھنے والے) کے بدن کا حدث اکبر (وہ چیزیں جن سے غسل واجب ہوتا ہے) واصغر (وضو توڑنے والی چیزیں) اور نجاست حقیقیہ قدر مانع سے پاک ہونا، نیز اس کے کپڑے اور اس جگہ کا جس پر نماز پڑھے، نجاست حقیقیہ قدر مانع سے پاک ہونا۔ (2) ستر عورت: یعنی بدن کا وہ حصہ جس کا چھپانا فرض ہے، اس کا چھپانا۔ (3) استقبال قبلہ: یعنی نماز میں قبلہ (کعبہ) کی طرف منھ کرنا۔ استقبال قبلہ عام ہے کہ بعینہ کعبۂمعظمہ کی طرف منھ ہو ، جیسے مکہ مکرمہ والوں کے لیے، یا اس جہت کو منھ ہو جیسے اوروں کے لیے۔ (4) وقت : اگر کسی نے وقت سے پہلے نماز پڑھی تو نہ ہوئی۔ (5) نیت: یعنی دل کے پکے ارادے کے ساتھ نماز پڑھنا ضروری ہے اور زبان سے نیت کے الفاظ کہہ لینا مستحب ہے۔ (6) تکبیر تحریمہ: یعنی نماز کے شروع میں ’’اللہ اکبر‘‘ کہنا شرط ہے۔

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved