8 September, 2024


دارالاِفتاء


احمد آباد میں ایک مسجد ایسی ہے جہاں پر منبر کے محاذات میں دیوار پڑی ہے ، کوئی ایسی جگہ جہاں خارج مسجد واقع ہو منبر کے سامنے نہیں۔ اس صورت میں اذان ثانی جمعہ کے روز صحن میں دے سکتے ہیں؟ کیا صحن خارج مسجد ہے یا داخل مسجد، خلاصہ تحریر فرمائیں۔

فتاویٰ #1498

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم – الجواب ــــــــــــــــــــ: صحن مسجد ، مسجد ہے۔ منبر کے محاذی دیوار میں ایک طاق محراب نما بنائیں اس میں اذان پڑھیں۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵( فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved