22 December, 2024


دارالاِفتاء


تہجد کی نماز کے لیے اذان دینا اور تہجد کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھنا کہاں تک صحیح ہے، کیا یہ درست ہے؟

فتاویٰ #1461

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ــــــــــــ: تہجد کے لیے اذان کہنا جائز نہیں۔ تنویر الابصار ودر مختار و رد المحتار وغیرہ میں ہے: لا یسن لغیرہا أي من الصلوات۔ اگر جماعت میں تین سے زیادہ آدمی ہوں تو تہجد جماعت کے ساتھ پڑھنا مکروہ ہے اور اگر تین یا دو ہوں تو کوئی حرج نہیں۔ تنویر الابصار ودر مختار میں ہے: ولا یصلی الوتر ولا التطوع بجماعۃ خارج رمضان أي یکرہ ذلک لوعلی سبیل التداعی، بأن یقتدي أربعۃ بواحد۔ واللہ تعالی اعلم(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵ (فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved