8 September, 2024


دارالاِفتاء


نماز کا وقت جس وقت شروع ہو اسی وقت اذان ہونی چاہیے یا کتنی دیر بعد جیسے آج کل عشا کا وقت آٹھ بج کر گیارہ منٹ پر شروع ہوجاتا ہے تو اذان اسی وقت ہو یا کچھ دیر بعد اور جماعت کا وقت اذان سے کتنی دیر بعد رکھا جائے ۔ کہیں ۱۵؍ منٹ، کہیں ۳۰؍ منٹ اذان ہونے کے بعد سے جماعت کا وقت ہوتا ہے آیا یہ صحیح ہے یا غلط؟ جواب مرحمت فرمائیں۔

فتاویٰ #1440

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ــــــــــــ: جماعت کے لیے جو وقت مقرر ہے اس سے اتنے پہلے اذان کہی جائے کہ نمازی ضروریات سے فارغ ہو کر وضو کر کے سنتیں پڑھ کر جماعت میں شامل ہو سکیں۔ اس کے لیے ۱۵؍ منٹ بھی کافی ہے لیکن اگر مسجد کا حلقہ وسیع ہے ، لوگ کچھ دور سے نماز پڑھنے آتے ہیں اس کے لیے کچھ اور پہلے کہا جائے لیکن یہ زیادہ سے زیادہ ۳۰؍ منٹ کافی ہے۔ واللہ تعالی اعلم(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵ (فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved