8 September, 2024


دارالاِفتاء


ایک شخص نے اپنی بہو کو بغیر نکاح کے رکھ لیا تھا ۔تقریباً آٹھ سال ہوئے اور اس کے بطن سے تین بچے بھی پیداہوئے۔ بالا مذکور مرد و زن کو اہل محلہ نے اپنی جماعت سے خارج کردیا تھا اور اب وہ مذکور شخص فوت کیا ،اب وہ عورت چاہتی ہے میں اپنی جماعت میں شامل ہو جاؤں۔ کیا اب اس کو جماعت مسلم میں شامل کیا جاسکتا ہے ؟

فتاویٰ #1246

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب: یہ عورت بھی سخت مجرم ہے ، اشد حرام کی مرتکب ہے۔ اگر یہ عورت اپنے فعل حرام پر نادم ہو کر علانیہ توبہ کرے اور معافی چاہے اور آئندہ کے لیے فعل حرام سے باز رہنے کا عہد کرے تو اس کے بعد جماعت اور برادری میں شامل کر سکتے ہیں۔ حدیث شریف میں ہے: التائب من الذنب کمن لاذنب لہ ۔ واللہ تعالی اعلم۔(فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved