8 September, 2024


دارالاِفتاء


زید نے اپنی مسجد کے مصلیان سے کہا کہ آپ لوگ چلیں میں اپنی بیوی کو طلاق دے دوں کیوں کہ مجھ سے راضی نہیں رہتی۔ لہٰذا مصلیان میں سے کچھ لوگوں کو لوا کر ان کے سامنے اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔ اور حاجی جھبوں کے دریافت پر کہ کیا تم نے اپنی بیوی کو طلاق دے دیا ہے، کہا کہ ہاں چوں کہ وہ مجھ سے رضا مند نہیں تھی اس لیے طلاق دے دیا۔ ایسی صورت میں طلاق واقع ہوئی کہ نہیں۔ واضح ہو کہ اس موقع کے گواہ بھی موجود ہیں اور طلاق نامہ پر دستخب بھی زید کا ہے۔ بینوا توجروا۔

فتاویٰ #1169

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: صورتِ مسئولہ میں طلاق واقع ہو گئی۔ واللہ اعلم۔(فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved