22 December, 2024


دارالاِفتاء


زید اور خالدہ کا نکاح حالتِ نابالغی میں دونوں کے ولی نے کر دیا اور اسی نابالغی کی حالت میں زید کے ولی نے زید سے خالدہ کو تین طلاقیں دلوا دیں ۔ اب زید اور خالدہ دونوں بالغ ہو چکے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پھر زید ااور خالدہ کا نکاح ہو جائے تو دریافت طلب ہے کہ اب پھر دوبارہ زید اور خالدہ میں نکاح صحیح ہو سکتا ہے یا نہیں ۔ از روے مذہب حنفی جواب عطا فرمایا جائے۔

فتاویٰ #1161

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: صورتِ مسئولہ میں زید اور خالدہ کا نکاح بدستور باقی ہے، لہٰذا جدید نکاح کی ضرورت نہیں ۔ اس لیے کہ نابالغ کے طلاق دینے سے طلاق نہیں ہوتی، خود طلاق دے یا ولی کی اجازت سے دے۔ ہدایہ میں ہے: ’’ولا یقع طلاق الصبی.‘‘ تنویر الابصار میں ہے: ’’و إن ضارًا کالطلاق و العتاق لا و إن أذن بہ ولیہما۔‘‘واللہ تعالیٰ أعلم(فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved