بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــ: حقیقی بھتیجی اور حقیقی بھانجی حرام ہے یعنی حقیقی بھائی بہن کی لڑکی، علاتی بھائی بہن کی لڑکی، اخیافی بھائی بہن کی لڑکی حرام ہے ۔ چچیرے ممیرے بھائی بہن کی لڑکی حرام نہیں کیوں کہ نکاح کی حرمت میں جو رشتہ معتبرہے وہ حقیقی رشتہ ہے ۔ مراتب کے وہ بعید رشتے جو عرفاً بھائی بہن، بھتیجا بھتیجی کہلاتے ہیں، وہ معتبر نہیں حرام نہیں۔ تفسیر احمدی شریف میں ہے: وبنات الاخ و بنات الاخت کل ہٰؤلاء اعم من ان تکون لاب و ام جمیعا اولاب فقط اولام فقط۔ شجرۂ مذکورہ میں سلطان مقبول کا نہ عینی بھائی ہے نہ علاتی نہ اخیافی بلکہ چار واسطوں سے چچا زاد بھائی ہے ، لہٰذا رضیہ بیگم کا نکاح مقبول سے جائز ہے ۔ چچا زاد بھائی کی لڑکی سے تو مطلقاً نکاح جائز ہے یعنی اگر ایک واسطہ بھی نہ ہو تب بھی جائز ہے ۔ حضرت شیرِ خدا علی مرتضی و حضرت سیدۃ النسا فاطمہ زہرا کا عقد ہوا۔ لہٰذا رضیہ بیگم سے مقبول احمد کا نکاح بلا شبہہ جائز ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم(فتاوی حافظ ملت)
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org