بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــ: صورت مسئولہ میں نکاح ثانی باطل ہے اس لیے کہ زید سے طلاق پانے کے بعد ہندہ پر تین حیض عدت گزارنا ضروری تھا۔اور ناممکن ہے کہ سولہ دن کے اندر تین حیض پورے ہو جائیں لہٰذا یہ نکاح ثانی عدت کے اندر ہوا اور عدت کے اندر نکاح باطل ہوتا ہے ۔چوں کہ ۸؍اگست ۵۴ء کو یہ طلاق ہوئی ہے تو امیدہے کہ اب تین حیض پورے ہوچکے ہوں گے اگر ایسا ہے تو شوہر ثانی کے ساتھ ہندہ کا دوبارہ نکاح پڑھا یاجائے۔(کہ اب طلاق ہوئے ۷؍ ماہ سے زیادہ کا زمانہ گزر چکا ہے۔ مرتب غفرلہ)۔واللہ تعالیٰ اعلم۔(فتاوی حافظ ملت)
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org