19 January, 2025


ماہنامہ اشرفیہ


Book: The Monthly Ashrafia Nov 2024 Download:Click Here Views: 1743 Downloads: 214

(1)- کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں

اللہ تعالی نے اپنے آخری رسول محمد عربی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو رحمۃ للعالمین فرمایا، یعنی اللہ تعالیٰ عالمین یعنی تمام جہانوں کا خالق اور پروردگار ہے اور اپنے محبوب کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر مبعوث فرمایا۔ آپ کی حیثیت اللہ تعالیٰ کی جانب سے داعی اعظم کی تھی، آپ کی آمد جس دور میں ہوئی مکہ المکرمہ میں کفار ، مشرکین، یہود، نصاری اور بعض توحید پرست تھے ،آپ کی زندگی اظہار نبوت سے قبل کی ہو یا 40 برس کے بعد بحیثیت نبیِ آخر الزماں کی، آپ کا عہد طفولیت ہو یا عہد شباب یا جوانی کے بعد 63 برس کا عہد۔آپ نے نہ کبھی کسی کو اپنی جانب سے تکلیف پہنچائی اور نہ دوسرے مذاہب کے لوگوں کو پریشانی میں مبتلا فرمایا ۔اللہ تعالیٰ نے آپ کے تعلق سے ارشاد فرمای

read more

(2)-جامعہ اشرفیہ مبارک پور کا مختصر تعارف

آپ بخوبی جانتے ہیں کہ جامعہ اشرفیہ مبارک پور بر صغیر کا عظیم تعلیمی اور تربیتی ادارہ ہے جلالۃ العلم حضور حافظ ملت علامہ شاہ عبد العزیز محدث مراد آبادی نور اللہ مرقدہ اس کے بانی ہیں اس وقت آپ کے لخت جگر عزیز ملت حضرت علامہ شاہ عبد الحفیظ عزیزی اس کے سربراہِ اعلیٰ ہیں۔حضرت مولانا مبارک حسین مصباحی دام ظلہ العالی استاذ جامعہ اشرفیہ و چیف ایڈیٹر ماہ نامہ اشرفیہ شہرت و مقبولیت کی وجہ سے محتاجِ تعارف نہیں ہیں ۔ محترم المقام حضرت قاری محمد توفیق رہبر بستوی صاحب آپ کے پاس پہنچے ساتھ میں محب گرامی حضرت مولانا ظفر عالم نیوروی بھی تھے ، آپ کے اور جامعہ اشرفیہ کے حوالے سے گفتگو کرنے کی خواہش ظاہر کی ، خیر وقت دیا گیا اور جامعہ اشرفیہ کے باب حافظ ملت پر آپ سے تفصیلی گفتگو ہوئی

read more

(3)-بعث بعد الموت

ورۂ اسرا میں ہے: وَ قَالُوْۤا ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا وَّ رُفَاتًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ۠ خَلْقًا جَدِيْدًا۰۰۹۸ [سورۂ اسرا: 95] یعنی کافروں نے کہا: جب ہم بوسیدہ ہڈیوں میں تبدیل ہوجائیں گےاور ریزہ ریزہ ہوجائیں گے تو کیادوبارہ اٹھاۓ جائیں گے؟ سورۂ مریم میں ہے: وَ يَقُوْلُ الْاِنْسَانُ ءَاِذَا مَا مِتُّ لَسَوْفَ اُخْرَجُ حَيًّا۰۰۶۶ [سورۂ مریم: 66]

read more

(4)-آپ کے مسائل

ہاف شرٹ پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ سوال : ہاف شرٹ پہن کر نماز ہوتی ہے یا نہیں ؟ جواب: نماز تو ہو جاتی ہے مگر ہاف ہونے کی وجہ سے مکروہ تنزیہی ہوتی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ ہاف شرٹ میں نماز تو ہو جائے گی مگر فل آستین کی شرٹ پہن کر نماز پڑھنا اولیٰ و اچھا ہے ۔ مگر جس کے پاس ہاف شرٹ ہی ہے تو وہ نماز نہ چھوڑے، اس کو پہن کر نمازپڑھے کہ نماز چھوڑ دینا حرام و گناہ کبیرہ ہے جس سے بچنا فرض ہے۔ انگریزوں کے زمانے میں پینٹ شرٹ کے متعلق ہمارے بزرگ علما نے یہ فتویٰ دیا تھا۔ کہ اسے پہن کے نماز پڑھنا گناہ اور مکروہ تحریمی ہے اور اسے پہن کر جو نماز پڑھی جائے گی اسےدہر انا لازم ہو گا۔ (فتاویٰ رضویہ جلد 3 باب مکروہات الصلوٰۃ ،ص:422

read more

(5)-فکر امروز

مذہب اسلام ایک منفرد اور اخلاقی قدروں کا حد درجہ متحمل مذہب ہے۔یہی وجہ ہے کہ اپنی خصوصیات کے لحاظ سے تمام دیگر آسمانی اور غیر آسمانی مذاہب میں ممتاز ہے۔ اس کی قدریں بہت وسیع ہیں۔ ہمدردی، رواداری، اخوت، مساوات، اخلاقی اقدار، نرمی، دل جوئی، احترام اور شفقت و مروت جیسے عناصر اس کے محرکات ہیں۔ اسلام شخصی اور اجتماعی دونوں اصلاحات چاہتا ہے یہی وجہ ہے کہ بظاہر چھوٹے چھوٹے امور جن کو نظر انداز کر دینا عموماً لوگوں کی عادت ہوتی ہے اسلام ان امور کو بھی بڑی اہمیت دیتا ہے۔ اسلام ہمیشہ مثبت طرزِ فکر کا داعی ہے جس کا لازمی نتیجہ کامیابی ہی کامیابی ہوتا ہے۔ ہاں! اصلاح کے دائرہ عمل میں کبھی کبھار ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بظاہر اسلامی تداعی منفی ہیں مگر جب اس امر کی گہرائی میں اتر کر غور و خوض کی

read more

(6)-شعاعیں

جدید ٹیکنالوجی اور نِت نئے ایجادات نے انسانی زندگی کو بے شمار سہولتیں فراہم کی ہیں۔ ہاں! ان سہولتوں سے نفع اور نقصان اٹھانا انسان کے اپنے طریقہ استعمال پر منحصر ہے، اس لیے کہ بے شمار ایجادات ایسے ہیں جن کے ذریعہ دعوت وتبلیغ اور اجر وثواب کا کام بحسن وخوبی انجام دیا جاسکتا ہے۔ دوسری طرف ایسے ڈیجیٹل وسائل بھی ہیں جن کے ذریعہ باآسانی انسان گناہوں کی نحوست کا شکار ہو سکتا ہے۔ اس جدید ٹیکنالوجی کے دور میں جوا بھی مختلف نئی نئی شکلوں اور صورتوں میں نسلِ نو کو اپنے خونخوار پنجوں میں جکڑے ہوئے ہے۔ اپنے شیدائیوں کے لیے دنیا وآخرت کی تباہی اور بربادی کا ضامن بنا ہوا ہے۔

read more

(7)-اسلامی نظامِ معیشت کے بنیادی خد و خال

جب ہم اسلامی معیشت (Economics) کی بات کرتے ہیں تو اس سے مراد معیشت کے حوالے سے حضور نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات ہیں۔ اسلامی معیشت سے مراد کوئی ایسی Product نہیں ہے جسے ہاتھ میں پکڑ لیں اور کہیں یہ اسلامی معیشت ہے بلکہ یہ ایک life style کا نام ہے۔ اسلامک بنکنگ اینڈ فنانس سے تعلق رکھنے والے بنکس کچھ ٹولز، ٹیکنیکس اور پروڈکٹس متعارف کرانے کے بعد سمجھتے ہیں کہ شاید انہوں نے اسلامک اکنامکس اختیار کرلی ہے جبکہ ایسا نہیں ہے۔اسلامک اکنامکس ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے۔ یہ ہماری کاروباری زندگی کے بدلنے کا نام ہے۔ اس میں ہمارا thinking process، سوچنے کا انداز، ملازمین اور خریداران کے ساتھ رویہ و برتاؤ اور معاشرے میں ہمارے اخراجات کا مزاج بدل جاتا ہے۔

read more

(8)-سلطان المشائخ نظام الدین اولیا محبوب الٰہی

سلطان المشائخ محبوب الٰہی حضرت خواجہ نظام الدین اولیاءرحمۃ اللہ علیہ کی ولادت شہر بدایوں میں 27 صفر 636 ہجری میں ہوئی۔ آپ کا اسم مبارک حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم مبارک کی مناسبت سے ” محمد “ رکھا گیا ،مگر دنیا میں آپ نے اپنے القابات سے شہرت پائی۔

read more

(9)- مولانا اعجاز احمد برہانی مصباحی علیہ الرحمہ

مشہور عالم دین اور شمالی بہار کا مرکزی تعلیمی ادارہ، دار العلوم علیمیہ انوار العلوم دامودرپور مظفر پور کے سابق شیخ الحدیث اور صدر المدرسین حضرت علامہ مولانا اعجاز احمد برہانی مصباحی نمونہ اسلاف تھے جن کا وصال طویل علالت کے بعد مورخہ 14 صفر المظفر 1446ھ مطابق 20 اگست 2024 ء بروز منگل صبح چھے بجے دہلی کے ایک اسپتال میں ہوگیا اور اگلے دن بروز بدھ بعد نماز ظہر آبائی گاؤں رام ڈیہاں تھانہ کلیان پور ضلع مشرقی چمپارن میں پیر طریقت مولانا ضیاء المصطفے مصباحی سجادہ نشیں خانقاہ جنابیہ تیغیہ حسینی شریف مشرقی چمپارن بہار کی اقتدا میں جنازے کی نماز ادا کی گئی اور بستی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیے گئے -جنازے میں بھارت بند ہونے کے باوجود بھی کثیر تعداد میں علما و مشائخ شریک ہوئے جن میں دار العلوم رضویہ چکیا مشرقی چمپارن کے پرنسپل مولانا مشتاق احمد

read more

(10)-حضرت عبد اللہ بن عمر ورضی اللہ تعالیٰ عنہما

نام و نسب:حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کا تعلق قبیلہ قریش کے ایک معزز گھرانے سے تھا۔ جوانی ہی میں مشرف بہ اسلام ہوئے ،بہت بڑے عابد و زاہد تھے ،احادیث رسول کریم کی حفظ و کتابت کا خوب اہتمام فرماتے ۔آپ کے والد حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ اسلام کے مشہور سپہ سالار اور فاتح مصر تھے۔ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اپنے والد کے ساتھ فتح مصر کے تاریخی سفر میں بھی حصہ لیا والدہ کا نام ریطہ بنت منبہ تھا۔

read more

(11)-بچوں کو کیسے خوش رکھیں؟

اولاد والدین کو بہت ہی عزیز ہوتی ہے۔چنانچہ والدین اپنی اولاد کوخوش دیکھنا چاہتے ہیں ۔اولاد کی لمحہ بھر کی مسکراہٹ والدین کو کمال کا سکون بخشتی ہے ۔ہم سب ہی یہ تمنا یہ خواہش رکھتے ہیں کہ ہماری اولاد خوش رہے لیکن افسوس ہم وہ طریقے اپنانے سے قاصر رہتے ہیں جو ہماری اولاد کو مسکراتاکھلکھلاتا رکھ سکتے ہیں ۔فقط ایک ذہن پرچلتی سوچ اور دل میں اُبھرتے ارمان ہی رہ جاتے ہیں ۔آئیے ہم آپ کو وہ طریقے بتاتے ہیں جن کی مدد سے ہم اپنے بچوں کو خوش رکھ سکتے ہیں ۔

read more

(12)-ہندوستان میں اسلامی ثقافت اور ورثے کا تحفظ

بزمِ دانش میں آپ ہر ماہ بدلتے حالات اور ابھرتے مسائل پر فکر و بصیرت سے لبریز نگارشات پڑھ رہے ہیں۔ ہم اربابِ قلم اور علماے اسلام کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ دیے گئے موضوعات پر اپنی گراں قدر اور جامع تحریریں ارسال فرمائیں۔ غیر معیاری اور تاخیر سے موصول ہونے والی تحریروں کی اشاعت سے ہم قبل از وقت معذرت خواہ ہیں۔ از :مبارک حسین مصباحی * دسمبر 2024 کا عنوان— لفظ امی کی توضیح و تشریح *جنوری 2025 کا عنوان— جدید دنیا میں اسلامی تعلیمات کا نفاذ اور اس کے چیلنجز اسلامی ثقافت کا تحفظ سہ جہاتی فرمولا پر مبنی مدارس ، اسکول اور قانونی پینل

read more

(13)-۱۹ ویں صدی کے روسی ادب میں اسلامی اثرات

اسلام روس کے مذہبی ورثے کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔ اس کے ساتھ اس کی تہذیب کی تعامل کا آغاز نویں صدی عیسوی میں ہوا اور یہ مختلف شکلوں میں آج تک جاری ہے۔ ہم یہاں انیسویں صدی کا ذکر کریں گے۔ اس مضمون میں ہم نے انیسویں صدی کے روسی ادب کا ا

read more

(14)-فکر و دانش کی باتیں

اس وقت ہمارے پیش نظر مفکر ملت حضرت مولانا محمد ادریس بستوی کامجموعۂ مضا مین ”فکرو دانش“ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو علمی اور فکری صلاحیتوں سے سرفراز فرمایا ہے ۔ آپ کی شخصیت بیک وقت مختلف اوصاف و کمالات کی مرقعِ جمیل ہے۔ آپ دور اندیش سیاست داں ، انتظامی امور پرنگاہ رکھنے والے جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے نائب ناظم ، فکرودانش کی الجھی گتھیوں کو سلجھانے والے دانش ور، سنجیدہ اور فکری تقریر کرنے والے مقبول خطیب ، سیمیناروں اور ورک شاپوں میں نپے تلے جملوں میں نتیجہ خیز باتیں پیش کرنے والے ہوش مند اسپیکر، اخبارات و رسائل میں مختصر اور جامع مضامین لکھنے والے قلم کار، ریڈیو اور ٹی وی چینلوں پر موثر گفتگو کرنے والے حساس مقرر۔

read more

(15)-صداے بازگشت

آپ تو قتل کا الزام ہمی پر رکھ دو مکرمی!ملک کی فضا مسموم ہوچکی ہے، نفرت نے محبت کو زیر کردیا ہے، گنگا جمنی تہذیب پر ہندتوا نقطہ نظر نے سبقت لے لی ہے۔ آج یہاں ہر کوئی ایرا غیرا نتھو خیرا سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے جب چاہتا ہے منہ کا گٹر کھول دیتا ہے، نفرتی بیان بازیوں کا بازار گرم ہے، آئے دن مقدس شخصیات کی توہین مشغلہ ہر خاص و عام بن چکا ہے اور نشانے پر اسلام ومسلمان ہیں فقط۔

read more

(16)-عالمی خبریں

دو ہفتے سے شمالی غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں میں 400 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے 21 اکتوبر 2024۔غزہ: غزہ کی پٹی میں شہری دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے محصور شمالی غزہ کو نشانہ بنانے کی مہم شروع کرنے کے بعد گذشتہ دو ہفتوں کے دوران شمالی غزہ کی پٹی میں 400 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو گئے ۔ شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے اے ایف پی کو بتایا کہ ان کی ٹیموں نے شمالی غزہ کی پٹی کی گورنری میں نشانہ بنائے گئے مختلف مقامات سے 400 سے ز

read more

(17)-خيروخبر

آستانہ عالیہ چشتیہ رفیقیہ ڈیرہ پور میں عرس رفیقی کا انعقاد خیر الاذکیا حضرت علامہ محمد احمد مصباحی ناظم تعلیمات جامعہ اشرفیہ مبارک پور اور مناظر اہل سنت حضرت مفتی مطیع الرحمن مضطرؔ رضوی کو ایوارڈ پیش کیا گیا۔ آستانہ عالیہ چشتیہ رفیقیہ ڈیرہ پور شریف کان پور دیہات میں تلمیذ صدر الشریعہ حضرت علامہ رفیق الحسن چشتی مصباحی امجدی علیہ الرحمہ ( خلیفہ ومجاز رئیس الفقہا حضرت خواجہ بند ہ نواز سید شاہ مصباح الحسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ) کا 39واں سالانہ عرس 22اور 23ستمبر 2024ء کو سابقہ روایات کے مطابق تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا،جس کی سر پرستی وقیادت سجادہ نشین حضرت علامہ مفتی انفاس الحسن چشتی بانی تحریک دعوت انسانیت ڈیرہ پور نے فرمائی، مہمان خصوصی کی حیثیت سے آستانہ عالیہ صمدیہ پھپھوند شریف سے مفکر اسلام علامہ سید محمد انور میاں چشتی سربراہ اعلی جامعہ صمدیہ پھپھوند شریف،شہ زادہ گرامی حضرت مفتی سید محمد اطہر میاں چشتی، خطیب آستانہ حضرت علامہ سید محمد م

read more

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved