7 October, 2024


ماہنامہ اشرفیہ


Book: The Monthly Ashrafia August 2024 Download:Click Here Views: 6231 Downloads: 581

(1)-خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم اور فتنۂ قادیانیت

آپ کو یہ جان کر انتہائی غم ہوگا کہ ہمارے پڑوسی ملک پاکستان کی سپریم کورٹ نے 24 جولائی 2024ء میں قادیانیت کی تبلیغ واشاعت کی قانونی اجازت کا انتہائی بدترین اور قابل مذمت فیصلہ سنا یاہے ، اس مجرمانہ فیصلے پر عالم اسلام میں تھو تھو ہو رہی ہے ۔ مبارک ثانی قادیانی مقدمہ میں سپریم کورٹ کے چیف قاضی فائز عیسیٰ نے قادیانیت نوازی کی انتہا کردی ۔ قادیانیوں کو اپنے حلقوں ، اپنی قیام گاہوں اور اپنے نجی اداروں میں قادیانیت کی تبلیغ واشاعت کی اجازت دے دی ۔ مبارک ثانی قادیانی کی حمایت کا فیصلہ قرآن عظیم اور احادیث نبویہ کے سراسر خلاف ہے اور یہ بھونڈا فیصلہ آئین پاکستان کے بھی خلاف ہے۔ اس وقت پاکستان میں خصوصی طور پر اور عالم اسلام میں عمومی طور پر تحفظ ختم نبوت گولڈن جوبلی منایا جا رہا ہے، 7 ستمبر 1974ء کو پاکستانی پارلیمنٹ میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا ، 2024ء میں اس کے پچاس برس مکمل ہورہے ہیں، اس تاریخی فیصلے کی گولڈن جبلی پر ہر طرف جشن منایا جا رہا ہے۔ در اصل انیسویں صدی کے آخر میں قادیان ضلع گورداسپور پنجاب انڈیا کی زمین پر کذاب مرزاغلام احمد قادیانی پیدا ہوا ، وہ اپنی سرشت اور جسمانی طور پر کثیر بیماریوں کابدبودار معجون مرکب تھا ۔ وہ خبیث ایک ایک شب میں سو سو بار پیشاب کرتا ، خونی پیچش اور بد ہضمی کا شکار رہتا،لکھنے بولنے کی کچھ شُدھ بُدھ تھی مگر ہمیشہ متضاد بیانات جاری کرتا، نیم حکیم خطرۂ جاں اور نیم ملا خطرۂ ایمان کا صحیح مصداق تھا۔ کبھی لکھتا اور بولتا کہ نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں آ سکتا اور پھر اپنے نبی ہونے کا مدعی ہوا ، اس نے اپنی ناپاک زندگی میں متعدد قسم کے باطل دعوے کیے، اس نے خا تم النبیین کے معنی ومفہوم کی تشریح اپنی مرضی کے مطابق کی اور اپنے امتی نبی، ظلی نبی ، بُروزی نبی، مثیل مسیح، مسیح موعود اور رسول ہونے کے باطل دعوے کیے ۔

read more

(2)-قرآنی تعلیمات(۳) اور مریضوں کے لیے خصوصی مراعات

مرض باعثِ تکلیف ہوتا ہے، سفر پُر مشقت ہوتا ہے، ایسی حالت میں روزہ یقیناً دشوار ہو سکتا ہے، اسی لیے قرآن کریم نے مریض اور مسافر کو روزے کے سلسلے میں خصوصی رعایت دی ہے، فرمایا: يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ۰۰۱۸۳ اَيَّامًا مَّعْدُوْدٰتٍ١ؕ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِيْضًا اَوْ عَلٰى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ اَيَّامٍ اُخَرَ١ؕ وَ عَلَى الَّذِيْنَ يُطِيْقُوْنَهٗ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِيْنٍ١ؕ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَّهٗ١ؕ وَ اَنْ تَصُوْمُوْا خَيْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ۰۰۱۸۴ شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِيْۤ اُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْاٰنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَ بَيِّنٰتٍ مِّنَ الْهُدٰى وَ الْفُرْقَانِ١ۚ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ١ؕ وَ مَنْ كَانَ مَرِيْضًا اَوْ عَلٰى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ اَيَّامٍ اُخَرَ١ؕ يُرِيْدُ اللّٰهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَ لَا يُرِيْدُ بِكُمُ الْعُسْرَ١ٞ وَ لِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَ لِتُكَبِّرُوا اللّٰهَ عَلٰى مَا هَدٰىكُمْ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ۰۰۱۸۵ [سورۂ بقرہ: 183-185] اے ایمان والو! تم پر روزے فرض ہیں جیسے تم سے اگلوں پر فرض تھے، تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ۔ گنتی کے چند دنوں کے روزے فرض ہیں، جو تم میں بیمار ہو یا سفر پر ہو (اور روزہ نہ رکھ سکے) تو دوسرے دنوں میں اتنے روزوں کی قضا کرے، اور جو روزہ نہیں رکھ سکتے وہ بطور فدیہ ایک مسکین کا کھانا دے، جو خوشی سے زیادہ دے وہ اس کے لیے بہتر ہے، اور جانو تو تمھارے لیے روزہ رکھنا زیادہ بہتر ہے۔ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن اتارا گیا، قرآن لوگوں کی راہ نمائی، ہدایت اور حق وباطل کے درمیان امتیاز کے واضح دلائل کےساتھ اتارا گیا، تم میں جو ماہ رمضان کوپائے وہ روزہ رکھے، جو تم میں بیمار ہو یا سفر پر ہو (اور روزہ نہ رکھ سکے) تو دوسرے دنوں میں اتنے روزوں کی قضا کرے

read more

(3)-آپ کے مسائل

پیر کا مرید یا شاگرد کا استاد سے مسائل میں اختلاف سوال : کیا شاگرد اپنے استاد سے، مرید اپنے پیر سے مسائل میں اختلاف کر سکتا ہے ؟ جواب: ادب کے ساتھ فروعی مسائل میں اختلاف ہو سکتا ہے اور یہ فقہا کے در میان شائع ذائع ہے اور مذاہب اربعہ کی فقہی کتابوں میں اس کے بے شمار شواہد موجود ہیں۔

read more

(4)-ڈھابوں کی مذہبی پہچان

ہری دوار کی سمت جانے والے سہارنپور، مظفر نگر اور بجنور کے راستوں پر ہزاروں ڈھابے ہیں۔ جن ڈھابوں کے مالک مسلمان ہیں وہاں تمام ملازم ہندو ہیں اور جن ڈھابوں کے مالک ہندو ہیں وہاں تمام ملازم مسلمان ہیں۔ اس طرح لاکھوں لوگ اس کاروبار سے وابستہ ہیں۔ آج ان تمام ڈھابوں کے مالک تناؤ سے گزر رہے ہیں

read more

(5)-عید میلاد النبی ﷺ حقائق کے اجالے میں

خداے وحدہ لاشریک کی عطا کردہ نعمتوں پر خوش ہونا اور اس پر اللہ تبارک وتعالیٰ کا شکر ادا کرنا اہل ایمان کی علامت ہے، اور اس کی نعمتوں پر ناشکری کرنا گناہ عظیم ہے، اللہ تبارک وتعالیٰ نے ہمیں بے شمار نعمتوں، برکتوں اور رحمتوں سے نوازا، اُس نے ہمیں سب سے بڑی اور عظیم نعمت حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی صورت میں عطا فرمائی، اور اس عظیم نعمت کے طفیل ہمیں ایمان ملا، قرآن ملا، اسلام ملا، تہذیب ملی، یہاں تک کہ معرفت خدا بھی ملی تو حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے صدقے میں، اس لیے اس نعمت پر ہم عاشقان مصطفیٰ ﷺ خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، لیکن آج بہت سے لوگ اس عظیم نعمت پر خوشی منانے کو ناجائز کہتے ہیں

read more

(6)-پاکستان میں قرار داد ختم نبوت کی گولڈن جبلی

پاکستان میں قرار داد ختم نبوت کی گولڈن جبلی اور اپنے فکری میدانوں میں بہت کچھ کرنے کاحیرت انگیز جذبہ رکھتے ہیں۔ آپ بلند حوصلہ قلم کار اور سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں،ختم نبوت کے تحفظ میں آپ کے وسیع کارنا مے ہیں، آپ نے اس موضوع پر ضخیم ضخیم نمبر نکالے اور درجنوں کتابیں اور رسائل مرتب فرمائے۔ خاص اور سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس محبت کی ڈور میں آپ نے اردو داں دنیا کو جوڑ رکھا ہے اور ان زرخیز زمینوں سے مسلسل کاشت بھی حاصل کرتے رہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو سریع القلم بنایا ہے، کسی بھی شخصیت اور کسی بھی کتاب کے تمام گوشوں کو حیرت انگیز طور پر سمیٹ لیتے ہیں کہ قارئین بس عش عش کرتے رہتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کے فکر و قلم کی صلا حیتوں میں خوب خوب اضافے فرمائے اور دل و دماغ عشق رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اور ان کے سچے غلاموں کی سچی محبت سے سرفراز فرمائے۔ آمین اب آپ نے پاکستان پارلیمنٹ میں قادیانیوں اور ان جیسی تحریک لاہوری گروپ کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے گولڈن جوبلی کے موقع پر ضخیم اور وقیع نمبر نکالنے کا عزم مصمم کر لیا ہے اور مسئلہ صرف اتنا نہیں کہ آپ نے دعوت نامہ بھیج دیا ہو ، بلکہ مسلسل یاد دہانی بھی فرماتے رہے ۔ ہم مبارک بادیوں کے گل دستے پیش کرتے ہیں کہ آپ نے ختم نبوت اکیڈمی برہان شریف ضلع اٹک ، پنجاب پاکستان کی جانب سے سہ ماہی مجلہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم انٹر نیشنل کا خصوصی شمارہ شائع فرما رہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کے ذوقِ جنوں خیز کی عمر دراز فرمائے، آمین۔مبارک حسین مصباحی

read more

(7)-ختم نبوت کی سچی حکایات

ایام عالم اور تاریخ اسلام کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں بہت کی ایمان افروز حکایات اور واقعات موجود ہیں جن سے حضور پر نور تاجدار ختم نبوت ﷺ کی ختم نبوت کی شان ظاہر ہوتی ہے۔ آئیے ان نورانی حکایات کا مطالعہ کر کے دل و جان کو جلا بخشیں۔ ابوالبشر کو سکون مل گیا :حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد عالی شان ہے کہ جب حضرت آدم علیہ السلام ملک ہندوستان میں نازل ہوئے تو ان کو بہت پریشانی لاحق ہوئی۔ حضرت جبرئیل علیہ السلام نازل ہوئے اور انھوں نے اذان پڑھی: اللہ اکبر اللہ اکبر اشهد ان لا اله الا الله اشهد ان لا اله الا الله اشهد ان محمد رسول الله اشهد ان محمد رسول اللہ حضرت آدم علیہ السلام نےحضرت جبرئیل علیہ السلام سے پوچھا کہ محمد کون ہیں؟ انھوں نے عرض کیا ”اٰخر وُلْدِكَ مِنَ الأَنْبِيَاءِ “، یعنی نبیوں میں آپ کے سب سے آخری لخت جگر کا نام ہے۔ ( کنز العمال، ج: ۶، ص: ۱۱۴)

read more

(8)-مرزا قادیانی کی دورخی پالیسی اسلام اور ماڈرن سائنس کی نظر میں

کیا آپ نے کبھی ایسے شخص کو دیکھا ہے جس کی زبان تضاد بیانیوں کی ایک رنگ برنگی چھا بڑی ہو جس کی تحریریں عدم مطابقت کا لامتناہی سلسلہ ہو ۔ جو ایک لمحہ قبل کسی بات میں ”ہاں“ کہے لیکن اگلے ہی لمحے وہ اسی بات میں ” ناں" کہتا دکھائی دے، جو پہلے کسی بات کی تائید کرتا ہو اور بعد میں تردید۔ جس کی زبان میں ایسا ٹکراؤ ہو کہ ایک بات دوسری سے نہ ملے ۔ اگر آپ کبھی ایسے آدمی سے نہیں ملے تو لیجیے ہم آپ کو کذابِ قادیان مرزا قادیانی سے ملوائے دیتے ہیں جس کی زبان ارض و سماکے قلابے تک ملا دیا کرتی تھی۔

read more

(9)-مجاهد جنگ آزادی(۲) مولانا سید کفایت علی کافیؔ شہید مرادآبادی

’’نواب سید یوسف علی خان ہمیشہ شب کے تین بجے سے اُٹھ کر رپورٹ سُنا کرتے تھے لیکن اس روز خلاف عادت صبح تک آرام میں رہے کہ ولسن صاحب آئے اور نواب صاحب کو بیدار کرایا، اسی وقت گاڑی کی تیاری کا حکم ہوا، نواب صاحب مع ولسن صاحب کے ہوا خوری کو گئے اور راہ میں جج صاحب نے خبر مفسدۂ میرٹھ کی کل کیفیت بیان کی اور پھر اسی وقت مراد آباد کو چلے گئے۔ 12 مئی کو مراد آباد میں پریڈ پرحکم سنادیا گیا کہ کارتوس جدید نہیں کٹوایا جائے گا۔ 18 مئی کو سفر مینا کی پلٹن کے ستر آدمی میرٹھ سے مراد آباد کو آئے اور گانگن کے پل پر جو مراد آباد سے تین میل ہے، ٹھہرے۔ اُن کے آنے سے اطراف مراد آباد میں فساد شروع ہوا۔ جب کہ مراد آباد میں عام طور پر فساد دہلی و میرٹھ کی خبریں مشتہر ہوئیں

read more

(11)-خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرہ

نام و نسب:حضرتِ سیدہ فاطِمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا شہنشاہِ کونین حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے چھوٹی مگر سب سے زِیادہ پیاری اور لاڈلی شہزادی ہیں ،آپ کا نام ’’فاطمہ‘‘ ، لقب ’’زہراء‘‘ اوربتول ہے اور۔کنیت ام ابیہا ،ام الحسنین ہے۔ وجہ تسمیہ حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: اِنَّمَا سُمِّیَتْ فَاطِمَۃُ لِاَنَّ اللہَ فَطَمَھَا وَمُحِبِّیْھَا عَنِ النَّارِ

read more

(12)-امریکی خواتین کا قبولِ اسلام

اسرائیل فلسطین جنگ میں فلسطینیوں کی قربانیوں، اسرائیل کی درندگی، وحشیانہ فضائی حملوں، ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی بچوں کی شہادتوں اور غزہ کو ملبہ کے ڈھیر میں تبدیل کیے جانے کے باوجود فلسطینیوں کے صبر و شکر نے ایک دنیا کو حیران کردیا ہے۔ وہ یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ آخر اس قدر تباہی و بربادی، اپنے عزیز و رشتہ داروں کی شہادت، پانی، بجلی، فیول اور خوراک سے محرومی کے باوجود فلسطینی اپنے رب کا شکر ادا کررہے ہیں۔ صابر و شاکر بن کر ابھر رہے ہیں۔ ان کے لبوں پر اپنے رب سے کوئی شکایت نہیں۔ ان کے اس عزم و استقلال کی کیا وجوہات ہیں۔ اس ضمن میں لوگوں نے قرآن مجید کا مطالعہ شروع کردیا۔

read more

(13)-سیرتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور تحفظ ماحولیات

انسان اس دنیا کا باشندہ ہے اور اس ناتے وہ ماحول کے ساتھ مسلسل تعامل کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں ماحولیاتی تبدیلیاں اور خرابیاں عالمِ وجود میں آرہی ہیں اور اب تو حال یہ ہے کہ ان تبدیلیوں اور خرابیوں پر کنٹرول انسان کی بساط سے باہر ہے اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی بھی اس کی کوئی مدد نہیں کر سکتی۔ دنیا بھر میں ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسیاں، بڑے بڑے ادارے، تنظیمیں اور ماہرین ماحولیات ،ماحول کو بچانے کے لیے حتی المقدور زیادہ سے زیادہ کوششیں کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے ماحول دن بہ دن انحطاط پذیر ہے۔ پوری دنیا گلوبل وارمنگ اور اوزون کی کمی کے خطرے کی زد میں ہے۔

read more

(14)-ختم نبوت اور رد قادیانیت

علامہ بدر القادری مصباحی رحمۃ اللہ علیہ احقاق حق اور ابطال باطل میں اپنی مثال آپ تھے ۔ آپ نے ہمیشہ اسلام اور سنیت کا دفاع کیا اور باطل فرقوں اور فتنوں کا تعاقب کیا ۔ ان فرق ہائے باطلہ میں فتنۂ قادیانیت بھی آپ کے قلم کے نشانے پر رہا ۔ عقیدۂ ختم نبوت کی اہمیت و افادیت اظہر من الشمس ہے ۔ خلیفۂ اوّل حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور خلافت میں جب یمامہ سے مسیلمہ کذاب نے اپنی جھوٹی نبوت کا دعویٰ کیا تو حضرت سیف اللہ خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قیادت میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم نے اس فتنۂ خبیثہ کے خلاف فیصلہ کن جہاد کیا اور مسیلمہ کذاب اور اس کے حامیوں کو شکست فاش سے دوچار کیا

read more

(15)-تذکرۃ المصنفین

علم دوست افراد کی پہلی پسند ثابت ہونے والا عظیم شاہکار ”تذکرۃ المصنفین“ مطالعہ کی میزپر ہے ،جو اپنی گونا گوں خصوصیات کے ساتھ منفرد شناخت کا حامل ہے گویا درس و تدریس اور مطالعہ کے شائقین کے لیے نوید صبح لے کر نمودار ہوا ہے،کیوں کہ قاری کے لیے کسی کتاب یا صاحب کتاب سے متعارف ہونا اتنا ہی ضروری ہے جتنا کتاب کے مضمون سے واقفیت ضروری ہے،بایں طور کہ قاری جس کتاب کو پڑھنے کا ارادہ رکھتا ہے اگر اس کتاب کے موضوعات اور مصنف کے حالات سے واقف ہو کر استفادہ کرےگا تو دلچسپی برقرا رہے گی اور اجنبیت کا شائبہ بھی نہیں ہوگا، مزید یہ کہ صاحبِ کتاب کے بارے میں جاننے سے ہمیں ان کا عقیدہ ،مسلک، طرز تعلیم و تعلم ،طریقۂ عبادت و ریاضت کا پتا چلے گا جس سے ہمارے دل میں ان کے لیے محبت پیدا ہوگی اور اور کتاب و صاحب کتاب کی برکتیں زندگی کا حصہ بنیں گی

read more

(16)-ڈاکٹر ساحل سہسرامی مصباحی :ایک مقناطیسی شخصیت

مذہبی اسکالر اور تقریباً دو درجن کتابوں کے مصنف اور محقق مفتی ڈاکٹر ارشاد احمد رضوی مصباحی ساحل سہسرامی کے ناگہانی انتقال کی خبر سن کر دل بہت مغموم ہو گیا کیوں کہ ان کا انتقال مذہبی اور تحقیقاتی دنیا کا عظیم خسارہ ہے ، مرحوم نے جہاں ایک بلند پایا فقیہ کی حیثیت سے اپنی شناخت قائم کی وہیں عربی ادب میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں اس لیے ساحل سہسرامی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ ان کی شخصیت اس لیے ممتاز تھی کہ اکابر علما، مشائخ اور محققین نے ان کی صلاحیت کا نہ صرف اعتراف کیا بلکہ ان سے علمی اور تحقیقی کام بھی لیا جن میں پروفیسر مختار الدین احمد آرزو اور پروفیسر سید محمد امین میاں برکاتی کی شخصیت شامل ہے ۔ ساحل سہسرامی کی علمی خدمات سے استفادہ تو دور طالب علمی سے کرتا رہا ہے یاد آتا ہے کہ بریلی شریف میں دوران طالب علمی ان کی مرتبہ کتاب” فتاویٰ ملک العلما“ کا بالاستیعاب مطالعہ کیا وقفہ وقفہ سے ان کے تحقیقی و تنقیدی مضامین پڑھتا رہا مرکزی ادارہ شرعیہ بہار، پٹنہ پہنچا تو وہیں ان سے پہلی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات کی روداد بھی دل چسپ ہے ، ہمارے ساتھی مولانا مطلوب رضا علیمی مرحوم نے بتایا کہ آج مفتی ساحل سہسرامی کی تشریف آوری ہونے والی ہے ، میرے ذہن میں ان کا حلیہ یہ تھا لحیم ہوں گے اور جبہ قبہ میں ہوں گے لیکن دیکھا کہ ایک شخص عام لباس میں ادارہ شرعیہ آیا مجھے لگا کہ کسی مدرسے کا کوئی محصل ہے کہ ادارہ شرعیہ میں پورے بہار جھارکھنڈ

read more

(17)-صداے بازگشت

مفکر اسلام علامہ مبارک حسین مصباحی مدیر اعلیٰ ماہنامہ اشرفیہ سلام مسنون ماہنامہ اشرفیہ جولائی 2024 کا شمارہ نیٹ پر مطالعہ کیا۔آپ کا اداریہ بعنوان" اسلام میں شجر کاری کی اہمیت"بہت خوب ہے۔ شجرکاری عصر حاضر کا ایک حساس موضوع ہے۔سائنسی ارتقا اور صنعتی ترقی کے اس دور میں ماحولیاتی آلودگی بڑھتی جارہی ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں کا توازن بگڑ رہا ہے۔رواں برس جون اور جولائی میں پڑنے والی شدید گرمی نے کئی برس کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔آپ نے قرآن وسنت کے حوالے سے شجرکاری کی اہمیت وضرورت اور اس کے فوائد و ثمرات کو خوش کن اسلوب میں بیان فرمایا ہے۔ساتھ ہی شجر کاری اور درختوں کے تحفظ کے حوالے سے جن امور کی جانب نشان دہی فرمائی ہے،ان کو عمل میں لانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

read more

(18)-خيروخبر

ممبئی، (سعید احمد خان ): قادیانیوں کو تبلیغ کی اجازت دینے سے متعلق پاکستانی سپریم کورٹ کے فیصلے کےخلاف بدھ کو ہانڈی والی مسجد (چور بازار) میں علما کی میٹنگ بلائی گئی۔ اس ہنگامی میٹنگ میں دوٹوک انداز میں کہا گیا کہ یہ ہمارے ایمان و عقیدے کی بنیاد کا اہم ترین مسئلہ ہے،اس کے ساتھ کسی قسم کے سمجھوتے یا نرمی برتنے کی ذرہ برابر گنجائش نہیں ہے۔ اس کے علا وائمہ مساجد سے جمعہ کے خطاب میں قادیانیوں کے گمراہ کن نظریات پر اظہار خیال کی اپیل بھی کی گئی تاکہ عام مسلمانوں کو اس گمراہ فرقے کی حقیقت معلوم ہو سکے

read more

(19)-عالمی خبریں

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے کہا ہے غزہ کو لازماً جائز فلسطینی اتھارٹی کے ہی حوالے کیا جانا چاہیے۔ اسرائیل کے عارضی طور پر غزہ پر کنٹرول جاری رکھنے کے منصوبے قابل قبول نہیں ہیں۔ وہ منگل کے روز روسی خبر رساں ادارے سے گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایل او اور فلسطینیوں کی جائز اتھارٹی پی اے ہی غزہ کو چلانے

read more

(21)-خیابان حرم

خود مرے نبی نے، بات یہ بتا دی ، لانبیّ بعدی ہر زمانہ سن لے، یہ نوائے ہادی ، لانبیّ بعدی لمحہ لمحہ اُن کا، طاق میں ہواہے، جگمگانے والا آخری شریعت، کوئی آنے والی اور نہ لانے والا لہجۂ خدا میں آپ نے صدا دی، لانبی بعدی

read more

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved