12 December, 2024


ماہنامہ اشرفیہ


Book: The Monthly Ashrafia May2023 Download:Click Here Views: 67805 Downloads: 858

(1)-رئیس التحریر اور جامعہ اشرفیہ، مبارک پور دین و سنیت کے فروغ کے چند یادگار گوشے

۸ مئی 2023 ءکی وہ ایک غم انگیز شام تھی،موضع خالص پور متصل قصبہ ادری میں حسرت و یاس کے سائے بڑھ رہے تھے ،ہر طرف غم و اندوہ کے بادل چھائے ہوئے تھے ۷مئی رات ۹ بج کر ۵۰ منٹ پر رئیس التحریر حضرت علامہ یٰسٓ اختر مصباحی نے ایمس ہاسپیٹل دہلی میں آخری سانس لی،فیس بک سے وصال کی الم ناک خبر پڑھ کر کلمات استر جاع پڑھے اور اضطرابی کیفیت میں حضرت کی روح کو ایصال ثواب کیا ۔ آپ کی الم ناک رحلت اہل سنت کے لیے افسوس ناک حادثہ ہے اور خاص طور پر جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان بھی۔ خالص پور آپ کا جنازہ لایا گیا ، علما اور طلبا کا جم غفیر تھا، مقامی اور بیرونی عقیدت مندوں کا بھی ہجوم تھا ، مئو، ادری روڈ پر آپ کی وسیع زمین ہے، وہیں آپ کا مدفن بنایا گیا ، جنازے کی نماز کے فرائض عزیز ملت حضرت علامہ شاه عبد الحفیط عزیزی سربراہ اعلیٰ جامعہ اشرفیہ مبار ک پور نے انجام دیے اور بصد حسرت و غم آپ کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ یہی حال دنیا کے ہر مسلمان کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ بڑے بڑے ارباب کمال اور دین و دانش کے تاجدار جب اپنی سانسیں پوری کر لیتے ہیں تو انہیں اپنے ہاتھوں سے مٹی کے نیچے دفن کر دیا جاتا ہے ۔ موت ایک اٹل حقیقت ہے ،دنیا کی کوئی طاقت اس کی گرفت سے بچ نہیں سکتی، بڑے بڑے سلاطین ہوں یا اربابِ حکومت جن کے اشاروں پر ہزاروں اور لاکھوں افراد گردش کرتے ہیں۔ فرشتۂ اجل سے وہ افراد بھی اپنے حاکم اور شہنشاہ کو بچ

read more

(2)-امہات المومنین کے فضائل قرآنی آیات کی روشنی میں

نبی کریم رؤف رحیم علیہ افضل الصلاۃ والسلام کی ازواج مطہرات کی شان بہت بلند ہے، آپ صحابیات میں نمایاں مقام رکھتی ہیں، اور طبقہ نسواں میں سب سے افضل شمار کی جاتی ہیں، قرآن کریم میں ازواج مطہرات کے فضائل ومناقب، اور ان سے متعلقہ احکام و واقعات مختلف سورتوں میں بیان کیے گئے ہیں، ہم اپنے اس مقالے میں سورہ احزاب کی روشنی میں حضرات ازواج مطہرات کے ساتھ فضائل ومناقب تفصیل کے ساتھ رقم کر تے ہیں، ملاحظہ فرمائیں۔

read more

(3)-کیا فرماتے ہیں علماے دین

فٹ بال، مارشل آرٹ کھیل وغیرہ کا کیا حکم ہے؟ فٹ بال ، مارشل آرٹ (حربی فنون یا رزمی فنون) والی بال، بیڈ منٹن اور پی ٹی، کیا طلبہ کو ان کھیلوں کو کھیلنے کی شرعی طور پر اجازت ہے؟کھیل کے بارے میں علما کیا فرماتے ہیں ۔ الجواب:صحت بہتر رہے، اس قصد سے فٹ بال وغیرہ کھیل جسمانی ورزش میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔ شرط یہ ہے کہ طلبہ کے ناف سے گھٹنے تک اعضا چھپے رہیں، ورزش کے دوران بھی نہ کھلیں، معاوضہ کے لیے اور تفاخر کے طور پر مقابلہ نہ ہو اور نہ ہی نماز باجماعت اس کے باعث فوت ہو۔

read more

(4)-قرآن مجید کا قدیم ترین نسخہ

ہم نے یہ قران نازل کیا اور ہم ہی محافظ ہیں اس دعویٔ خالق حقیقی کے چودہ سو سال گزرنے کے بعد اس کی حفاظت کی ناقابل انکار شہادت برمنگھم کے نسخے کے کاربن ٹیسٹ سے پتا چلی۔ یہ نسخہ دور نبوی 568 سے 645 کے درمیان کا ہے یعنی یہ دور نبوی کا ہے۔

read more

(5)-اسلام کا نظریۂ توحید عقل و سائنس کی روشنی میں

پیش نظر تحریر سال نامہ”اہلسنت کی آواز“ کا خصوصی شمارہ ”اسلام کا نظریۂ توحید“ جلد ۱۱، شعبان المعظم ۱۴۲۵ھ/اکتوبر ۲۰۰۴ء ، مارہرہ مطہرہ میں شائع ہوا تھا۔ ہم ان کے شکریے کے ساتھ ماہ نامہ اشرفیہ مبارک پور کے قارئین کے لیے پیش کر رہے ہیں۔

read more

(6)-اسلام میں قربانی کا تصور

عیدالاضحیٰ اللہ تبارک و تعالیٰ کی جانب سے مومنوں کے لیے ایک بیش قیمتی تحفہ ہے ۔یہ ہر سال اپنی آن بان اورشان کے ساتھ بے پناہ انعامات و اکرامات لے کروارد ہوتی ہے،اور بندوں کے اندر ایثار و قربانی اوراطاعت و فرمابرداری جیسے جذبات و احساسات پیدا کرکے رخصت ہوتی ہے۔ ساتھ میں سنت ِابراہیمی کی یاد بھی تازہ کراتی ہے، جو آپ نے اپنے لخت ِجگر نورِنظر فرزندِدلبند حضرت اسماعیل علیہ السلام کو رضاے الٰہی کی خاطر قربانی کے لیے پیش کیا تھا۔رب تعالیٰ کو آپ کی یہ ادا اتنی پسند آئی کے اسے ہر سال کے لیے ہر صاحب مال پر قیامت تک کے لیے واجب وضروری قرار دے دیا۔اس واقعے کے بعد سے اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کی خاطر جانوروں کی قربانی پیش کرنا خاص عبادت میں شامل وداخل ہو گیا۔اسی لیے اسے حضور ﷺ کے امتیوں کے لیے بھی باقی رکھا گیا اور اسے شعائر اسلام میں شمار کیا گیا۔اس واقعہ کو ہوئے ہزاروں ہزار سال گزرگئے

read more

(7)-تنظيم، تحريك اور احتجاجات تحریکی ناکامیوں پر علامہ ارشد القادری کا تجزیاتی نقطۂ نظر

گذشتہ چنددہائیوں سے بھارتی مسلمانوں میں تنظیمی اورتحریکی شعور بیدارہوا ہے،اورملک کےکونےکونےمیں مختلف تنظیمیں اور تحریکیں وجودپذیرہوئی ہیں۔ان کی خوبیاں بھی ہیں اور کچھ خامیاں بھی۔ ظاہرسی بات ہے حضرت انسان جب خوبیوں اور خامیوں کا پتلا ہے تو اس کی تشکیل کردہ تنظیمیں اس سےمستثنیٰ نہیں رہ سکتیں۔خوبیوں اور خامیوں سےقطع نظران کی ترجیحات کی بات کریں تو ترجیحات کےغلط تعین میں تحریکات نےبھی کچھ نہ کچھ اپناحصہ ڈالاہے۔ساتھ میں ”بھیڑ چال“پربھی عمل کرنےمیں کسی سےپیچھےرہناگوارہ نہیں کیا ہے۔

read more

(8)-ام المومنین سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہما

نام و نسب: آپ رضی اللہ عنہا کا نام حفصہ تھا۔سلسلہ نسب یوں ہے حفصہ بنت عمر بن خطّاب بن نفیل بن عبدالعزّیٰ بن رباح بن عبداللہ بن قرطہ بن زراح بن عدی بن کعب بن لُوَیْ۔آپ کا سلسلہ نسب نویں پشت میں عدی کے ساتھ جا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نسب مبارک سے مل جاتا ہے۔ آپ رضی اللہ عنہا کی والدہ حضرت زینب بن مظعون رضی اللہ عنہا ہیں جو جلیل القدر صحابی حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی بہن تھیں۔ ولادت:

read more

(9)-تعلیم کے ساتھ ہنر مند بننا لازمی

برسوں پرانی بات ہے، ہمارے پڑوس میں ایک گھر تھا جو بند ہی پڑا رہتا تھا۔ ایک دن اچانک اس گھر کی کھڑکیاں، دروازے کھلے نظر آئے۔ ہماری دادی بیحد خوش ہوئیں۔ اشتیاق کےساتھ تانک جھانک کرنے لگیں” شاید پڑوس میں کوئی نیا کرائے دار آیا ہے، صاف صفائی چل رہی ہے۔ اچھا ہے ذرا پڑوس بھی آباد ہو جائےگا، ذرا رونق ہو جائیگی۔ “ دادی دوسرے ہی دن خیر خیریت دریافت کرنے وہاں پہنچ گئیں۔ ہم بھی پیچھے پیچھے چل دیے، دادی نے رسمی سلام دُعا کے بعد گھر کے کونوں کھدروں پر نظریں دوڑائیں اور پوچھا، سامان کہاں ہے؟ ابھی آپ رہنے نہیں آئے۔ بات چیت سے پتا چلا کہ بطور کرائے دار آنے والا شخص پیشے کے اعتبار سے ایک ڈاکٹر ہے ، ابھی اکیلے ہی گھر ک انتظام کرنے آئے ہیں بعد میں جا کر اپنی بیوی کو لے کر آئیں گے۔ لیکن تمام تر سامان وہ لا

read more

(10)-صحت پر موبائل فون کے مضر اثرات

گزرتے وقت کے ساتھ بنی نوع انسان نے ترقی کے کئی زینے طے کیے۔ اس کی ترقی کا منہ بولتا ثبوت انٹرنیٹ ہے۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ جدید دور تکنالوجی کا دور ہے۔ اسکول سے لےکر ملازمت تک ، تفریح سے لےکر آرام تک، آج ہر چیز کے لیے ہم ڈجیٹل دور پر منحصر ہو گئے ہیں۔ اسی جدید دور کی ایجاد ڈجیٹل اسکرین ہے۔ پہلے پہل بچوں کی رسائی کمپیوٹر اور ٹیلی ویژن تک تھی پھر دھیرے دھیرے ان کی جگہ موبائل نے اختیار کرلی۔ موبائل اور انٹرنیٹ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ یہ جدید دور کی اہم ضرورت ہے۔ اس کا استعمال زندگی کے ہر شعبے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ لیکن ماہرین کے مطابق، جسم اور دماغ کو صحت مند رکھنے کے لیے کبھی اس سے دوری اختیار کرنا ضروری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، جدید تکنالوجی کا ہماری صحت سے گہرا رشتہ ہے۔ یہ ہماری صلاحیت ، نیند اور ذہنی نشو نما پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے

read more

(11)- عید الاضحیٰ اور ہماری ذمہ داریاں

بزمِ دانش میں آپ ہر ماہ بدلتے حالات اور ابھرتے مسائل پر فکر و بصیرت سے لبریز نگارشات پڑھ رہے ہیں۔ ہم اربابِ قلم اور علماے اسلام کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ دیے گئے موضوعات پر اپنی گراں قدر اور جامع تحریریں ارسال فرمائیں۔ غیر معیاری اور تاخیر سے موصول ہونے والی تحریروں کی اشاعت سے ہم قبل از وقت معذرت خواہ ہیں۔ از :مبارک حسین مصباحی جولائی ۲۰۲۳ کا عنوان مسلم لڑکیاں اور غیر مسلموں سے شادیاں-ایک اصلاحی جائزہ اگست ۲۰۲۳ کا عنوان شاعروں اور مقرروں کا متعین اوقات کی اجرت طے کرنا— شرعی نقطۂ نظر

read more

(12)-اظہار خیال-نقوش فکر

جنت نشان بساط ہند پر ۱۵ اگست ۱۹۴۷ء میں آزادی کی پہلی کرن پھوٹی اور ایثار پیشہ مجاہدین کی سرفروشانہ جد وجہد کے نتیجہ میں باشندگان ہند نے ایک پر امن اور خوبصورت مستقبل کے تصور سے اطمینان کی سانس لی اور اس کے بعد تاریخ ہند کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔ جنگ آزادی کے دوران مجاہدین ہند نے حب الوطنی کے وفور شوق میں فرقہ وارانہ جذبات سے بالا تر ہو کر جس حیرت انگیز سیاسی یک جہتی اور ملکی رواداری کا مظاہرہ کیا تھا اس کی عطر بیز خوشبوؤں سے تاریخ ہند صدیوں تک مشک بار رہے گی۔ اور اس کے ساتھ یہ حقیقت بھی ذہن نشین رہنی چاہیے کہ آزادی ہند کے اولین نعرۂ انقلاب سے لے کر غلامی کی زنجیریں توڑنے تک جاں باز علمائے ہند نے بالکل وہی کردار ادا کیا ہے جو قافلۂ جسم و جان کو رواں دواں رکھنے میں دل کا ہوتا ہے۔ مجاہدین ہند کو جن الفاظ نے ہمہ دم تازہ دم رکھا اور قدم قدم پر عزم و حوصلہ عطا کیا وہ ہیں انقلاب، زندہ باد، جہاد، مجاہد ہند، شہادت، شہید آزادی اور غلامی سے آزادی ! یہ سارے الفاظ علماے کرام اور اردو شعرا کی اصطلاحات وعطیات ہیں۔ اور آج بھی آزادی ہند کی تاریخ نویسی اور تاریخ بیانی کے لیے ان الفاظ کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ ان الفاظ کو نظر انداز کر کے بات کا بتنگڑ تو بنایا جاسکتا ہے لیکن ایثار و قربانی کی دل گداز داستان رقم نہیں کی جاسکتی۔

read more

(13)-مدینہ طیبہ میں کہی گئی چند نعتیں

سرکار میرے کیسے ہیں، فوراً سے پیش تر دل کی پکار سنتے ہیں فوراً سے پیش تر جب ہم سوال کرتے ہیں، فوراً سے پیش تر وہ دینے والے دیتے ہیں فوراً سے پیش تر اذنِ حضور ملتے ہی باب السلام سے رو رو کے ہم گزرتے ہیں فوراً سے پیش تر جب ان سے مانگتے ہیں ریاضِ جناں کی بھیک جنت ہمیں دلاتے ہیں فوراً سے پیش تر ناکام و نامراد نہیں ان کے در سے ہم پوری مراد کرتے ہیں فوراً سے پیش تر ظلمت لیے نصیب کی طیبہ کو آئے تھے بے شک اجالے پائے ہیں فوراً سے پیش تر ایجاب کے مقام پہ اک عرض دیکھ کر سو عرض اور کرتے ہیں فوراً سے پیش تر

read more

(14)-علامہ یٰسٓ اختر مصباحی کا وصال پر ملال تاثرات و تعزیات

جامعہ اشرفیہ میں رئیس التحریر علامہ یٰسٓ اختر مصباحی اور مفتی محمد اعظم ٹانڈوی کے لیے محفل ایصال ثواب کا انعقاد از: مفتی محمد اعظم مصباحی، استاذ جامعہ اشرفیہ، مبارک پور 7مئ 2023 رات تقریباً دس بجے یہ اندوہناک خبر موصول ہوئی کہ حضرت علامہ یٰسین اختر مصباحی علیہ الرحمہ ،کا دہلی ایمس ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ہے۔اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡن 8 مئی 2023 بروز دو شنبہ فجر کی نماز کے بعد بحکمِ سربراہ اعلیٰ صاحب قبلہ عزیز المساجد جامعہ اشرفیہ مبارک پور،میں ایصال ثواب کی ایک محفل منعقد ہوئی،نماز کے بعد فوراً طلبہ اور اساتذہ جامعہ اشرفیہ نے قرآن خوانی کی، اس کے بعد نعت خوانی اور پھر اس کے بعد حضرت مفتی بدر عالم مصباحی صدر المدرسین جامعہ اشرفیہ مبارک پور،نے علامہ یٰسٓ اختر مصباحی کی حیات و خدمات پر مختصر مگر جامع خطاب کرتے ہوئے فرمایا:

read more

(15)-صداے بازگشت

ماہ نامہ اشرفیہ میں شرکت کا مطلب بہت دور تک رسائی محترم مدیر! سلام و رحمت۔ چند طرحی کلام حاضر بزم کر رہا ہوں ۔ کبھی کسی شمارہ میں جگہ دے سکتے ہیں ۔ کبھی کبھی آپ کے رسالہ کا پہلے دیدار ہو جاتا تھا تو کچھ رسا لہ کے حوالہ سے لکھنے کا بھی موقع میسر ہو جاتا تھا ۔ اب تو دید سے بھی محروم ہوں ۔ پھر بھی بزم اشاعت میں شرکت کا شوق کلام ارسال کرنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ آپ کے رسالہ میں شرکت کا مطلب بہت دور تک رسائی اور دانشوران سخن کے ساتھ باذوق قارئین سے شناسائی، اللہ رب العزت رسالہ کو اور اس کے منتظمین کو سلامت رکھے ۔ آمین ۔ سات کی دہائی پار کر چکا ہوں ۔ صحت بھی پہلی جیسی نہیں رہی۔ شاعری کی لت ایسی ہے جسے لگ گئی چھوڑتی نہیں ۔

read more

(15)-خیر و خبر

دائق بخشش کا ترکی زبان میں ترجمہ اور اشاعت آج امام احمد رضا کی جہان بھر میں مقبولیت صرف اور صرف عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بنیاد پر ہے۔ حال ہی میں سرزمین ترکی سے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری رحمۃاللہ علیہ کے نعتیہ مجموعہ ” حدائق بخشش“. کے ترکی زبان میں ترجمہ کی اشاعت عمل میں آئی ہے۔ واضح رہے کہ اب تک دوایڈیشن شائع ہو کر ترکی کے دینی وعلمی حلقوں میں مقبول ہو چکے ہیں۔ چوں کہ اعلیٰ حضرت کے کلام میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہی شرعی حزم و احتیاط بھی مثالی ہے، اس لیے اللہ تعالیٰ نے آپ کی نعتوں کو بڑی مقبولیت عطا کی

read more

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved