20 September, 2024


تازہ ترین معلومات


مولانا شاہد رضا مصباحی یوپی ایس سی امتحان ۲۰۱۸ میں کامیاب

ہ اطلاع دیتے ہوئے بے حد مسرت و شادمانی ہورہی ہے کہ عزیزم محمد شاہد رضا خان مصباحی نے سول سروس کے امتحان میں کامیابی حاصل کرکے قوم و ملت کے ساتھ ساتھ جامعہ اشرفیہ مبارک پور کا نام روشن کیا ہے۔ محمد شاہد رضا خان جامعہ اشرفیہ میں طالب علمی کے زمانے سے ہی کافی محنتی اور بلند فکر کے حامل رہے ہیں۔انھوں نے 2010   تک جامعہ اشرفیہ میں تعلیم حاصل کی اس کے فورا بعد2011 میں ذاکر نگر دہلی میں واقع جامعہ حضرت نظام الدین اولیا سے تخصص فی الادب کیا اسی دوران 2012میں ان کا داخلہ ملک کی بہترین دانش گاہ جواہرلال نہرو یونیورسٹی نئی دہلی میں ہوگیا اور وہ اعلی تعلیم کے حصول میں مصروف ہوگئے۔ گریجویشن کے زمانے سے ہی انھوں نے سول سروس کی تیاری شروع کردی تھی  اور آج الحمد للہ اس اہم امتحان میں کامیابی حاصل کرکے ملک و ملت کا نام روشن کردیا۔ 
اس موقع سے جامعہ اشرفیہ مبارکپور کے اراکین، اساتذہ ،طلبا اور تمام مصباحی برادران کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے انھیں مبارکباداور مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔ ہم امید کرتے ہیں کہ محمد شاہد رضا خان ادارہ کے دیگر طلبا کے لیے مشعل راہ ثابت ہوں گے۔
جامعہ اشرفیہ مبارک پور 
اعظم گڑھ

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved