27 July, 2024


ماہنامہ اشرفیہ


Book: The Monthly Ashrafia July 2023 Download:Click Here Views: 13285 Downloads: 875

(18)-صداے بازگشت

مکتوبات

عالمِ اسلام کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد

نحمدہ ونصلی ونسلم علی رسولہ النبی الامین خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ اجمعین ۔

    کئی ممالک میں آج1444ویں عیدالاضحیٰ نہایت ہی اہتمام سے منائی جا رہی ہے اور کچھ ممالک بالخصوص ہمارے ملک پاکستان میں کل عید الاضحیٰ کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔

 ناچیز ہیچ مدان کی جانب سے تمام عالم اسلام کی خدمت میں عید الاضحیٰ   کی مبارک باد پیش کی جاتی ہے ۔

  یہ عید سعید مسلمانانِ عالم کے لیے  ہر سال ہر قسم کی قربانیوں کی یادیں  اپنے ساتھ لاتی ہے اسی لیے اسے عید قربان بھی کہا جاتا ہے ۔

 اللہ تعالیٰ عزوجل  کے محبوبان کرام کی ادائیں ہمارے لیے تاقیامت مشعلِ راہ ہیں ۔

   حضرت سیدنا ابراہیم خلیل اللہ علیہ الصلوٰۃ والسلام نے  اللہ تعالیٰ کی راہ میں اس کے حکم پر نہ صرف اپنی  اولاد ، مال بلکہ اپنی  جان بھی حاضر فرما دی تھی ۔  

 ہمارے پیارے نبی آخرالزماں حضرت احمد مجتبیٰ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہ صرف خود ساری زندگی اپنے عمل اور کردار سے سنت ابراہیمی کو اپنائے رکھا  بلکہ اپنی امت کے لیے بھی اسے لازمی قرار دیا ۔ اسی لیے ہرسال دنیا بھر کے صاحب نصاب مسلمان  سنت ابراہیمی کی یاد میں قربانی ادا کرتے ہیں ۔

 لفظ” قربانی “ اپنے اندر  وسیع وعریض معانی و مفہوم رکھتا ہے۔  ہمیں نہ صرف اللہ تعالیٰ کی راہ میں جانور قربان کرنے چاہئیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے ۔   ہمیں اپنا مال ، اولاد اور جان کو جب بھی اور جس وقت بھی ضرورت پڑے اللہ تعالیٰ کی راہ میں حاضر کرنے میں ذرا بھی تاخیر نہیں کرنی چاہیے ۔ اس پر ہمارے پیارے نبی آخرالزماں حضرت احمد مجتبیٰ محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کردار و عمل ہمارے سامنے ہے ۔ آپ کے صحابہ کبار اور اہل بیت اطہار کی قربانیاں  اظہر من الشمس ہیں ۔  اسلام کے تبلیغ واشاعت کے لیے  تابعین ، تبع تابعین اور سلف صالحین کا کردار عزیمت ہمارے سامنے ہے ۔

        ہمیں اس عید سعید کے موقع پر اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہرقسم کی قربانی کا جائزہ اور اعادہ لینا چاہیے ۔  ہمیں اپنی انا کے بتوں کو پاش پاش کردینا چاہیے اور عجز و انکساری  کو اپنانا چاہیے ۔  یہود ونصاریٰ کے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونا چاہیے ۔ ہمیں اپنی اسلامی روایات اور ثقافت پر سختی سے گامزن رہنا چاہیے ۔  

 ختم نبوت اور ناموسِ رسالت کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت کمر بستہ رہنا چاہیے ۔

 الحمدللہ علی احسانہ ۔ اس ناچیز ہیچ مدان نے جہاد بالقلم کے محاذ پر سہ ماہی مجلہ” خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم “(انٹر نیشنل)  کا اجرا کیا ۔ اس کا دوسرا خصوصی شمارہ 888صفحات پر محیط ہے اور شائع ہو چکا ہے ۔ مملکت خداداد پاکستان سے باہر کے احباب کرام کی خدمت میں اس کی پی ڈی ایف فائل روانہ کر دی گئی ہے ۔ اس کا مطالعہ فرمائیں اور اپنی آراء سے نوازیں اور اس عیدالاضحیٰ کے پر مسرت موقع خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں کہ یہ سلسلہ جاری وساری رہے اور اللہ تعالی اسے بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں شرف قبولیت سے نوازے  اور ہم سب کا خاتمہ بالخیر فرمائے ۔

  آمین ثم آمین یارب العالمین بجاہ سید المرسلین خاتم النبیین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وازواجہ وذریتہ واولیاء امتہ وعلما ملتہ اجمعین۔

سید صابر حسین شاہ بخاری قادری

سہ ماہی مجلہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  (انٹر نیشنل) کی دوسری خصوصی اشاعت

 بملاحظہ گرامی محبی مخلصی محترم المقام حضرت العلام زید مجدہ!

 السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!

الحمدللہ علی احسانہ ،ختم نبوت اکیڈمی برہان شریف ضلع اٹک پنجاب پاکستان کی جانب سے سہ ماہی مجلہ” خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم “(انٹر نیشنل) کے دوسرے خصوصی شمارے کی اشاعت پایۂ تکمیل تک پہنچی اور مملکت خداداد پاکستان کے باذوق قارئین اس کی مطبوعہ کاپی حاصل کرکے اس کا مطالعہ کریں اور بیرونی اہل علم و قلم کی ضیافت طبع کے لیے ان خدمت میں  فی الحال اس کی پی ڈی ایف فائل  بھیجی جا رہی ہے ۔  اسے پڑھیں اور اپنے گراں قدر تاثرات و خیالات سے آگاہ فرمائیں تاکہ تیسرے شمارے میں شامل کئے جا سکیں ۔ عقیدۂ ختم نبوت ، موضوعات ختم نبوت اور منکرین ختم نبوت کے رد میں اپنے مضامین ومقالات اور منظومات  پہلی فرصت میں بھیج دیں ۔

 اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں تاکہ ختم نبوت کے تحفظ میں جہاد بالقلم کے محاذ پر یہ حسین و جمیل سلسلہ جاری وساری رہے ۔

والسلام مع الاکرام

گدائے کوئے مدینہ شریف

احقر سید صابر حسین شاہ بخاری قادری غفرلہ

  برہان شریف ضلع اٹک پنجاب پاکستان

سہ ماہی مجلہ "خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم"(انٹر نیشنل) کے لیے لکھنے والے متوجہ ہوں

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

  امت مسلمہ نہایت پر فتن دور سے گزر رہی ہے ۔  اسلام ، مسلمین ،ختم نبوت اور ناموسِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف جہاں یہود ونصاریٰ  کی ریشہ دوانیاں عروج پر پہنچی ہوئی ہیں وہاں  لبرل اور سیکولر طبقے کی کارستانیاں بھی کچھ کم نہیں ہیں ۔

 خلیفۂ  اوّل حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور میں جب یمامہ سے مسیلمہ کذاب اپنے لاؤ لشکر سمیت رونما ہوا تو آپ کے حکم پر ختم نبوت کے خلاف اٹھنے والے اس فتنۂ عظیمہ  کی سرکوبی کے لیے سیف اللہ حضرت سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قیادت میں ایک عظیم لشکر روانہ فرمایا جس نے اس فتنۂ عظیمہ کی ایسی سرکوبی کی کہ صفحۂ ہستی سے یہ فتنہ خبیثہ مٹ کر رہ گیا لیکن  سامانِ عبرت کے طور پر  تاریخ میں  مسیلمہ کذاب کا صرف نام ہی رہ گیا ہے لیکن ہندوستان کے خطۂ قادیان سے مرزا غلام احمد آنجہانی مسیلمۂ پنجاب بن کر ایسے سامنے آیا کہ اس کے خلاف ہر محاذ پر جہاد ہوا۔ یہ خود تو مر گیا لیکن  اس کا برپا کیا ہوا فتنۂ قادیان زندہ ہے ۔  آج پھر نہایت ہی تیزی سے یہ فتنہ پر پرزے نکال رہا ہے اور  سادہ لوح مسلمانوں کو اپنے دام تزویر میں   پھنسا رہا ہے ۔

 ان ناگفتہ بہ حالات میں ہمیں بیدار مغزی کا ثبوت دینا چاہیے اور ہر محاذ پر ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کمر بستہ ہونا چاہئے ۔

   ناچیز ہیچ مدان  نے ختم نبوت اکیڈمی برہان شریف ضلع اٹک کے زیر اہتمام  سہ ماہی مجلہ "خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم"(انٹر نیشنل) کا اجرا عمل میں لایا ہے اس کا پہلا اور دوسرا شمارہ نہایت ہی شان وشوکت سے طباعت کے مراحل سے گزر کر باذوق قارئین کی نذر کیا جا چکا ہے۔

 اس کا پہلا شمارہ 248صفحات پر مشتمل ہے اور دوسرا شمارہ 888 صفحات پر محیط ہے حسب سابق اب اس کے تیسرے شمارے کی تیاریاں جاری ہیں۔

 تیسرے شمارے کے لیے چند مجوزہ عناوین ارسال خدمت ہیں۔آپ ان  عنوانات پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں اور اگر ممکن ہو سکے تو ان عنوانات میں سے بھی کسی ایک پر اپنا قلم ضرور اٹھائیں:

  •   مرزا قادیانی کے دام فریب میں   طبقۂ علما میں سے  لوگ کیوں پھنسے؟ مرتد کیوں ہوئے جیسےنور الدین بھیروی اور دلپزیر بھیروی وغیرہ
  • آج کل مسلمان  قادیانیت ذریت کے ہاتھوں اپنا ایمان کیوں گنوا رہے ہیں ؟ اسباب ، عوامل
  • مسلمانوں کو مرزائیت  کی تحریک ارتداد  سے متاثر ہونے سے کیسے روکا جائے ؟
  • مسلمانوں کو قادیانی لٹریچر سے کیسے روکا جائے ؟
  • ختم نبوت کے تحفظ میں لڑی جانے والی  پہلی جنگ یمامہ میں شہید ہونے والے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کی مکمل فہرست
  •  تحریک ختم نبوت 1953ء میں زخمی و شہداء کی حتمی فہرست
  •  تحریک ختم نبوت 1974ء میں زخمی/شہید اور اسیر ہونے والے سنی علماء ومشائخ اور کارکنان کی فہرست
  •   پشتو زبان میں تحفظ ختم نبوت
  •   ہندی زبان میں تحفظ ختم نبوت
  •   ختم نبوت کے تحفظ میں فضلاے   جامعہ رضویہ منظر اسلام بریلی شریف کا کردار
  •  ختم نبوت کے تحفظ میں  فضلاے جامعہ مظہر اسلام بریلی شریف کا کردار
  •  ختم نبوت کے تحفظ میں فضلاء جامعہ نعیمیہ مراد آباد کا کردار
  •  ختم نبوت کے تحفظ میں  فضلاے جامعہ اشرفیہ مبارک پور کا کردار
  • ختم نبوت کے تحفظ میں فضلاے جامعہ قادریہ بدایوں شریف کا کردار
  • ختم نبوت کے تحفظ میں فضلاے جامعہ اشرف کچھوچھہ شریف  کا کردار
  • ختم نبوت کے تحفظ میں دارالعلوم حزب الاحناف لاہور کا کردار
  •  ختم نبوت کے تحفظ میں فضلاء جامعہ امجدیہ کراچی کا کردار
  •   ختم نبوت کے تحفظ میں فضلاء جامعہ نعیمیہ لاہور کا کردار
  •  ختم نبوت کے تحفظ میں جامعہ نعیمیہ کراچی کا کردار
  •  ختم نبوت کے تحفظ میں فضلاے جامعہ رحمانیہ ہری پور کا کردار
  •  ختم نبوت کے تحفظ میں فضلاء جامعہ رضویہ ضیاء العلوم راول پنڈی کا کردار
  •  ختم نبوت کے تحفظ میں دارالعلوم احسن المدارس راول پنڈی کا کردار
  •   ختم نبوت کے تحفظ میں  بندیالوی علما و فضلا کا کردار
  •  ختم نبوت کے تحفظ میں سیالوی علما و فضلا کا کردار
  • ختم نبوت کے تحفظ میں فیض ملت علامہ محمد فیض احمد اویسی رحمۃ اللہ علیہ کے تلامذہ و خلفا کا کردار
  •  ختم نبوت کے تحفظ میں سعیدی علما و فضلا کا کردار
  • ختم نبوت کے تحفظ میں   فقیہ اعظم  ابو الخیر علامہ محمد نوراللہ  نعیمی رحمۃ اللہ علیہ کے تلامذہ و خلفا کا کردار
  • ختم نبوت کے تحفظ میں     خطۂ بریلی شریف کا کردار
  •   ختم نبوت کے تحفظ میں خطۂ اجمیر شریف کا کردار
  • ختم نبوت کے تحفظ میں خطۂ جبل پور کا کردار
  • ختم نبوت کے تحفظ   میں بدایونی علما و مشائخ کا کردار 
  •   ختم نبوت کا تحفظ اور مشائخ مارہرہ مطہرہ
  •   ختم نبوت کے تحفظ میں سہروردی علما و مشائخ کا کردار
  •    ختم نبوت کے تحفظ میں چشتی علما و مشائخ کا کردار
  • ختم نبوت کے تحفظ میں قادری علما و مشائخ کا کردار
  • ختم نبوت کے تحفظ میں نقشبندی علما و مشائخ کا کردار
  • ختم نبوت کے تحفظ میں نعیمی علماء ومشائخ کا کردار
  •   ختم نبوت کا تحفظ اور ماہ نامہ اشرفیہ مبارک پور
  • ختم نبوت کے تحفظ میں ماہ نامہ "نور الحبیب" بصیر پور اوکاڑہ کا کردار
  • فارسی زبان میں تحفظ عقیدۂ ختم نبوت
  • پنجابی زبان میں تحفظ عقیدۂ ختم نبوت
  • انگریزی زبان میں تحفظ عقیدۂ ختم نبوت
  • ہندکو زبان میں تحفظ عقیدۂ ختم نبوت
  • سیرت النبی کے حوالے سے لکھی جانے والی کتابوں میں عقیدۂ ختم نبوت
  • عقیدۂ ختم نبوت اور ہمارا تعلیمی نصاب
  • عقیدۂ ختم نبوت اور کتب تصوف
  • عقیدۂ ختم نبوت اور فارسی نعتیہ ادب
  • عقیدۂ ختم نبوت اور عربی نعتیہ ادب
  • عقیدۂ ختم نبوت اور پنجابی نعتیہ ادب
  • عقیدۂ ختم نبوت اور اردو نعتیہ ادب
  • عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ میں جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور کا کردار
  •  ختم نبوت کے تحفظ میں ہزارہ کے سنی علماء ومشائخ کا کردار
  • ختم نبوت کے تحفظ میں  سندھ کے سنی علماء ومشائخ کا کردار
  • ختم نبوت کے تحفظ میں بلوچستان کے سنی علماء ومشائخ کا کردار
  • ختم نبوت کے تحفظ میں بنگلہ دیش کے سنی علماء ومشائخ کا کردار
  • تحفظ عقیدۂ ختم نبوت ۔۔ یمامہ سے فیض آباد تک
  • ختم نبوت کے تحفظ میں پنجاب کے سنی علما ومشائخ کا کردار
  • ختم نبوت کا تحفظ اور ہماری ذمہ داریاں
  • ختم نبوت کا تحفظ اورہمارے علماے کرام کی ذمہ داریاں
  • ختم نبوت کے تحفظ میں ہماری خانقاہوں کا کردار
  • ختم نبوت کا تحفظ اور سوشل میڈیا 

 ان مجوزہ عناوین کے علاوہ بھی آپ ایسے عنوان پر قلم اٹھا سکتے ہیں جو ان عنوانات سے مطابقت رکھتا ہو اور غیر مطبوعہ ہو یا آپ عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے حوالے سے محافظین ختم نبوت کی لکھی گئی تصانیف میں سے کسی کا تجزیاتی اور تحقیقی جائزہ بھی پیش کر سکتے ہیں ۔  یا کسی ایسی سنی شخصیت کی ختم نبوت کے حوالے سے خدمات کا تعارف بھی پیش کر سکتے ہیں جو گمنام ہو یا معروف ہو لیکن ان کی خدمات عوام سے پوشیدہ ہوں ۔

 نوٹ:آپ جس عنوان/موضوع پر لکھنے کا ارادہ رکھتے ہوں تو پیشگی اطلاع ضرور دیں تاکہ تکرار سے بچا جا سکے ۔

 نیز تیسرے خصوصی شمارے کے لیے اپنے پیغامات/ تاثرات اور منظومات بھی روانہ کر سکتے ہیں ۔ آپ اپنی نگارشات یکم دسمبر 2023تک ہر صورت میں پہنچا دیں تاکہ مجلہ میں آپ کی شمولیت ممکن ہو سکے ۔  نگارشات  کمپوز/ٹائپ کرکے ان پیج فائل میں بھیجیں اور اس کی پی ڈی ایف فائل بھی وہاٹس ایپ پر بھیجنا نہ بھولیں ۔

 امید واثق ہے کہ اہل علم و قلم اس جانب اپنی نظر توجہ ضرور رکھیں گے اور اپنی نگارشات ارسال فرمائیں گے ۔

 اللہ تعالیٰ اپنے محبوب حضرت احمد مجتبیٰ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طفیل آپ سب صاحبان کو دنیا و آخرت میں کامیابی وکامرانی عطافرمائے اور سرکار دوعالم نورمجسم شافع روز جزا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت کبری نصیب فرمائے ۔ آمین

  وہاٹس ایپ نمبر:03118164591

 جی میل ایڈریس:sabirbukhari50@gmail.com

والسلام مع الاکرام

احقر سید صابر حسین شاہ بخاری قادری غفرلہ

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved